ملتان :  مرکزی تنظیم تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان جیسے علاقہ میں شدید دھوپ تپش اور بارش سے بچنے کے لیے چار فٹ شیڈ کی اجازت دی جائے تاجر تجاوزات کے خلاف نہیں مگر آپریشن کا طریقہ کار طے کر کے کاروائی کی جائے نہ کہ تجاوزات اور شیڈ گرانے کی آ ڑ میں دکانیں گرا کر تباہ کر دی جائیں کہ جس کی وجہ سے تاجروں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑے ملتان کی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جو آپریشن جاری ہے اس میں دکانات کے چار فٹ بھی جو کہ دھوپ اور بارش سمیت شدید تپش کی رکاوٹ ہے وہ بھی گرائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملتان کے تاجر انتہائی تکلیف کا شکار ہیں تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کے دوران تاجر خواجہ عقیل کی دو دکانیں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر راکھ ہو گئیں جنہیں شدید معاشی نقصان اٹھانا پڑا انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی طور پر مالی امداد دی جائے ہم نے بارہا ضلع انتظامیہ ملتان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ملتان کی انتظامیہ کوئی بات سننے اور سمجھنے کو تیار نہیں ہے اگر تجاوزات آپریشن کے دوران کوئی بھی ناپسندیدہ یا کوئی سانحہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ دار ملتان کی ضلعی انتظامیہ ہوگی اُن خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے مختلف مارکیٹوں کے صدرو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، غلہ منڈی کے صدر راجہ مدثر قریشی، بوہر گیٹ کے صدر چوہدری ریا ض شاہین،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب رانا محمد ہاشم علی، ملتان ڈوثزن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ، ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی، ملتان کے نائب صدرندیم شیخ، ضلع ملتان کے سنیئر نائب صدر ناصر محمود چوہان،ٹمبرمارکیٹ کے صدر قمرزمان خان، حامد کمرشل سنیٹر ممتاز آباد کے صدر سید عاطف علی شاہ، ضلع ملتان کے نائب صدر محمد عاصم ایوبی، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل، ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فیصل محمود، گلگشت کے رہنماں شیخ تنویر اشرف ودیگر شریک تھے۔