ملتان:  ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر ملتان میں شاہین گروپ نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں شاہین گروپ کے عہدیداران میں صدر محمد سلمان خان خوگانی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمن، سینئر نائب صدر وحید بھٹہ، نائب صدر محمد ندیم نذیر، فنانس سیکرٹری ماجد گل، جوائنٹ سیکرٹری عمران قریشی نے معزز ممبران ہول سیل میڈیسن مارکیٹ ملتان سے خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے صدر محمد سلمان خان خوگانی نے کہا کہ عرصہ دس سال کے بعد ہول سیل میڈیسن مارکیٹ ملتان میں انتخابات 2 فروری 2025 بروز اتوار منعقد کئے جا رہے ہیں۔ جس میں کیمسٹ کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شاہین گروپ میدان میں اترا ہے۔ شاہین گروپ نے ہمیشہ کیمسٹ حضرات کے وسیع تر مفاد کیلئے دن رات ان تھک محنت کی تھی اور کررہے ہیں اور کرتے رہینگے۔ ہم نے پہلے بھی کیمسٹ حضرات کو محکموں کی ظالمانہ کاروائیوں سے محفوظ رکھا اور آئندہ بھی انکے حقوق کی جنگ لڑتے رہینگے۔ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ لائسنس رینیوول وغیرہ، ٹھنڈے پانی کے واٹر فلٹر کولر، سیوریج کے بہتری کیلئے خاطر خواہ مستقل بنیادوں پر انتظامات وغیرہ درجنوں کام شاہین گروپ نے کروائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے منشور میں جن نیک عزائم کا اظہار کیا ہے انکو پورا کرنے میں کیمسٹ ح ضرات ہمارے دست و بازو کا کردار ادا کرینگے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمن نے کہا کہ ان شآء اللہ عزوجل ہم کیمسٹوں کے مسائل کا حل انکی دیلیز تک پہنچائینگے۔ بجلی کے محکمے سے بات کرکے میڈیسن مارکیٹ کیلئے نئی سپریٹ لائن اور ٹرانسفارمر کی تنصیب یقینی بنائینگے۔میڈیسن مارکیٹ میں چوری کے مسائل کے حل کیلئے کیمرے اور سیکیورٹی گارڈز تعینات کئے جائینگے اور انکو مونیٹر کرنے کیلئے مستقل ٹیم متعین کی جائے گی۔مارکیٹ میں موبائل سگنلز کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے باقاعدہ ٹاور انسٹائل کروایا جائے گا۔ شام کے وقت کیمسٹ حضرات اپنے محنت و مشقت سے کمائے ہوئے پیسے کی سیکیورٹی کی وجہ سے پریشان ہوتا ہے تو اس کے حل کیلئے ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں اے ٹی ایم مشین کے ساتھ کیش جمع کروانے کیلئے سی ڈی ایم (کیش ڈیپوزٹ مشین) نصب کی جائے گی۔ہم امید کرتے ہیں کہ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے باشعور و ذمہ دار کیمسٹ حضرات ہمیں ووٹ دے کر اپنے مستقبل کو محفوظ کرینگے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر وحید بھٹہ، نائب صدر محمد ندیم نذیر، فنانس سیکرٹری ماجد گل،جوائنٹ سیکرٹری عمران قریشی،سرپرست اعلی شیخ محمد نعیم،محمد حسین سندھو، پروفیسرپیر محمد شفیق اللہ البدری، محمد مسعود بشیر، محمد مدثر محمود ودیگر نے اظہا خیال کررہے ہیں۔