ملتان (صفدربخاری سے) سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 5فیض مرکز بستی ملوک کا اچانک معائنہ کیا پی ٹی سی ٹیچر عتیق اللہ غیر حاضر پائے گئے ہیڈ ماسٹر عبدالوکیل بھی سکول میں موجود نہیں تھے کمپیوٹر لیب غیر فنگشنل تھی صفائی کا نظام ناقص تھا بچوں کی تعداد انتہائی کم تھی بچوں کی تعلیمی حالت غیر تسلی بخش تھی سکول کی مجموعی کارکردگی انتہائی ناگفتبہ تھی متعلقہ اساتذہ کی ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرکے ہیڈ ماسٹر عبدالوکیل ،کمپیوٹر ٹیچر رمیض جاوید اور پی ٹی سی ٹیچر عتیق اللہ کو دفتر طلب کرلیا ہے اس سے قبل سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 11فیض گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 5 فیض اور گورنمنٹ گرلز نصرت الاسلام ہائی سکول کا بھی وزٹ کیا دریں اثنا انہوں نے (مرکز زنانہ)گلگشت اور مرکز(زنانہ)گلزارپور کی ناقص کارکردگی پر اے ای اوز کو بھی طلب کرلیا ہے گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل گرلز سکول اور گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل گرلز سکول خان پور مڑل کی ہیڈز کو سکول کے انتظامات بہتر کرنے بارے بھی ہدایات جاری کی ہیں