ملتان:  این سی بی اے & ای سب کیمپس ،سٹی ٹریفک پولیس ،روشنی آرگنائزیشن اور مظفرآباد سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے این سی بی اے & ای کے واپڈا ٹائون سب کیمپس میں ایفکٹیو ٹریفک منیجمنٹ پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں یونیورسٹی کے طلباٗ فکیلٹی ممبرز کے علاوہ ایم ایس ڈبلیو ایس کے جنرل سیکرٹری محمد عباس راجپوت اور روشنی آرگنائزیشن کے سی ای او محمد زاہد ظہور اور سٹی ٹریفک پولیس کے سی ٹی او سردار موارہن خان نے شرکت کی اور انہوں نے ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی دی اورسٹی ٹریفک پولیس ملتان اور NCBA&E ملتان سب کیمپس کے مابین معاہدہ طے۔ ٹریفک پولیس ملازمین اور انکے بچوں کیلئے BS پروگرامز اور ایم فل کیلئے 30 فیصد رعایت ملے گی،سی ٹی او ملتان نے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ ایکنامکس ملتان کیمپس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان اور پروفیسر ڈاکٹر عاصم رجوانہ پروریکٹر NCBA&E ملتان سب کیمپس نے مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، ایچ او ڈی ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز، پروفیسر انیس احمد انصاری، ایچ او ڈی ڈیپارٹمنٹ اف انگلش، ڈاکٹر حسان ملک کیمپس ہیڈ، ڈاکٹر زاہد ذوالفقار رانا ایچ او ڈی ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی، محمد عمیر چوہدری ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، محمد اویس چوہدری ڈپٹی رجسٹرار اور مسٹر عمیر بشیر بھی موجود تھے۔اس تعاون کے معاہدے کے تحت ٹریفک پولیس ملازمین اور انکے بچوں کو تمام بی ایس پروگرامز اور ایم فل میں داخلہ لینے پر فیس میں 30 فیصد رعایت ملے گی اور اگر طالب علم کا والد یا والدہ ٹریفک پولیس آفیسر دوران سروس وفات پا جائیں تو یہ رعایت 50 فیصد تک کر دی جائے گی۔سی ٹی او ملتان نے NCBA&E میں منعقدہ سیمینار میں بھی شرکت کی اور طلباء و طالبات سے خطاب کیا۔