ملتان: ایپکا یونٹ ایکسائز ٹیکسیشن نار کوٹکس کنٹرول ملتان عہدیداران پریس کانفرنس کرتے ہوئےصدر ملک عبدالمجید نانڈلہ چیئرمین ایم احسان خان سدوزئی جنرل سیکرٹری ملک حسن عباس سپرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سات سال سے خود ساختہ سلیکٹڈ یونین کے عہدیداران نے ایکسائز کے اعلی افسران کو مس گائیڈ کرنے کی بھرپور کوشش کی حالانکہ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افتخار احمد بھلی صاحب ایماندار شخصیت کے مالک ہیں اور ان کا رویہ ملازمین کے ساتھ نہایت ہی شفیقانہ ہے ڈی پی سی پرموشن کانسٹیبل کلرک انسپیکٹران ہمارا درینہ مطالبہ انہوں نے پورا کیا اور اگے بھی ملازمین کی فلاح بہبود کے لیے مزید ڈی پی سی بٹھانے کے لیے کوشاں ہیں ہم ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں افتخار احمد بھلی صاحب ایکسائز ملازمین کی بے لوث خدمت کے قائل ہیں اعلی ریکوری کرنے پر ملازمین کی کارکردگی کو سہراتے ہیں اور ان کو انعامات سے بھی نوازتے ہیں ہم نے ڈائریکٹر افتخار احمد بھلی سے مطالبہ کیا تھا کہ آپ کے ماتحت چند آفیسر کا ملازمین کے ساتھ رویہ درست نہیں ہے ملازمین کو کمرے سے نکال دینا اور فائل ان کے منہ پر مار دینا اور ان کا کام نہ کرنا یہ ملازمین کی عزت نفس کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ملازمین جاوید وغیرہ نے آ کر پوری میٹنگ میں ایکسائز آفیسر کے خلاف شکایت پیش کی تھی جس کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور چا پلوسی کرنے والے خود ساختہ عہدیداران نے افسران بالا کو مس گائیڈ کرنے کی کوشش کی۔جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور صحافی بھائیوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ 140 ووٹوں میں سے 120 ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں جنہوں نے سات سال سے آج تک الیکشن نہیں کروائے اور کبھی ووٹوں سے منتخب بھی نہیں ہوئے ان کے من گھڑت اور بے بنیاد بیانات کا بائیکاٹ کریں اور نو منتخب عہدے داران سے تصدیق کیے بغیر خود ساختہ یونین عہدیداروں کی بیان بازی کو ترجیح نہ دی جائے۔