ملتان (صفدربخاری سے)  شیلٹر اینڈ پیس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ( ایس پی ڈی او ) نے ایف ڈی او اور بین الاقوامی ادارے کی معاونت سے بوٹے والا بستی شیر شاہ میں مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جدید ترین آر او واٹر فلٹریش پلانٹ نصب کرا دیا ہے ، جس کا افتتاح  ہونے والی تقریب میں کیا گیا ، آ ر او پلانٹ سے بوٹے والا کے15 سو سے زائد گھرانے اور اردگرد کی درجنوں آ بادیوں کے مکین مستفید ہو ں گے ،صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث اس علاقے میں پیٹ کے امراض عام تھے ، خاص طور پر بچے متاثر ہورہے تھے ، جس کی وجہ سے ایس پی ڈی او نے اس علاقے میں آ ر او پلانٹ نصب کرایا ، جس کے فعال ہونے پر علاقہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ، افتتاحی تقریب میں مقامی کمیونٹی کے علاوہ دیگر اداروں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں ایس پی ڈی او کی چئیرپرسن سبین گل خان ، صدر سلیم انجم ، فنانس منیجر جویریہ انعم خان ، صابر ، ام کلثوم ، ایف ڈی او کے سی سی او غلام مصطفی، پراجیکٹ منیجر علی اعجاز س، سٹاف ممبر مدیحہ، سید طارق ،بین الاقوامی اداروں سے میڈیم سعدیہ ، محمد اکمل اور دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر شرکاء اور مہمانوں کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ بوٹے والا بستی شیر شاہ میں آ ر او واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی تنصیب سے نہ صرف علاقہ مکینوں کو آلودہ پانی سے نجات ملے گی اور عوام کو عالمی معیارکے مطابق پینے کا صاف پانی میسر ہوگا بلکہ ملحقہ آ بادیوں کے مکین بھی اس سے استفادہ کریں گے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی ڈی اوکی چئیر پرسن سبین گل خان نے کہا کہ اس وقت جنوبی پنجاب میں 80 فیصد سے زائد آبادی کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اس خطہ میں ہر پانچواں شخص آلودہ پانی کے استعمال سے بیماری کا شکار ہو جاتا ہے ، یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ بھی پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا ہے آلودہ اور مضرصحت پانی کے استعمال سے ہرسال ہزاروں بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر کرموت کا شکار ہوجاتے ہیں، اس لئے ایس پی ڈی او اس طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ایف ڈی او اور بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے خطہ میں دیگر خدمات کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں ہے، خطہ میں جہاں بھی صاف پانی کا مسئلہ ہے، وہاں مزید آراو پلانٹس نصب کئے جائیں گے ۔