ملتان (صفدربخاری سے) آل پا کستا ن ایپکا کلرکس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام بروز بدھ کو پورے پنجاب کی طرح ملتان کے جملہ دفاتر میں بحکم مرکزی صدر ایپکا چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا، صوبائی صدر ضیاء اللہ خان نیازی و صوبائی جنرل سیکریٹری محمد شفیق گجر کے حکم کے مطابق مکمل ہڑتال و تالہ بندی کی گئی اور اپنے اپنے دفاتر سے جلوس کی صورت میں رضا ہال ضلع کونسل ملتان جلسہ گاہ پہنچے۔ جن میں ملتان کے جملہ عہدیداران و ملازمین و جملہ قائدین ایپکا ملتان ڈویژن ملتان کے محکمہ جات جن میں رانا عامر علی صدر، راشد ستار جنرل سیکریٹری، رانا محمد شاہد سینئر نائب صدر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، مشتاق احمد صدر، محمد نسیم خان جنرل سیکریٹری ایپکا ہائے وے یونٹ، محمد آصف علی گرا صدر، نجم الثاقب بوسن جنرل سیکریٹری ایپکا سنٹرل کاٹن ریسرچ، زوہیب خان نیازی صدر ایپکا یونٹ ایگری کلچر انجینئرنگ، شہزاد گلزار جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ہم نے حکومت وقت کو باور کروایا تھا کہ لیو انکیشمنٹ کی بحالی، 17-A کی بحالی، ملازمین کی تنخواہوں کے انکم ٹیکس کا خاتمہ، نئے پنشن ریفارم رولز کا خاتمہ، کنوینس الاؤنس، میڈیکل الاؤنس، ہاؤس رینٹ بمطابق موجودہ رننگ بیسک ڈبل کرنا اور اداروں کی پرائیویٹائزیشن اور نجکاری کو ختم کرنا، پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے ملازمین کے واجبات اور عرصہ تین سال کی تنخواہیں یکمشت ادا کی جائیں، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور ریگولر کیا جائے اور ان کا نام سنیارٹی لسٹ میں شامل کیا جائے جو کہ عرصہ پانچ سال سے ریگولر تنخواہیں لے رہے ہیں، سکولوں کو پرائیویٹ ہونے سے بچانا تاکہ وطن عزیز میں خواندہ سے نخواندہ افراد میں اضافہ نہ ہو، اور اساتذہ کا تقدس بحال کرنا، اداروں میں پائی جانے والی خالی سیٹوں پر جلد از جلد بمطابق سنیارٹی DPC کا انعقاد کرنا، اداروں میں خالی پائی جانے والی سیٹوں کو ابالش ہونے سے بچانا اور پہلے سے پیش کردہ قائدین کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ جلد از جلد منظور کرکے ملازمین میں پائی جانے والی بیچینی کو ختم کرنا۔ جب تک یہ تمام معاملات حل نہیں ہوجاتے ایپکا میدان عمل میں ہے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے جائز طریقے سے قائدہ اور قانون میں رہتے ہوئے منظم طریقے سے آئین پاکستان کے تحت اپنا حق مانگتی ہے جو کہ ان کا حق ہے کیونکہ جو کچھ موجودہ حکومت کرتی جارہی ہے یہ ملازمین کش پالیسیاں معاشرے کے مزدور طبقہ سے لے کر غریب سے غریب ملازمین کے لیے معاشی قتل ہے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن جو کہ وطن عزیز کی منعظم ایسوسی ایشن ہے جس نے آج تک وطن عزیز کی پھول کی پتی تک کو نقصان نہیں پہنچایا جب بھی ملازمین کے حقوق غضب ہوئے تو یہ میدان عمل میں آئی اور اپنا جائز حق قائدہ اور قانون میں رہتے ہوئے مانگا اور اب بھی ہم عزت مآب وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب اور محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے التماس کرتے ہیں کہ جنرل الیکشن سے پہلے ایپکا صوبائی و مرکزی قائدین سے جو وعدے کیے گئے تھے اب مہربانی کرتے ہوئے ان وعدوں کو وفا کرتے ہوئے لیو انکیشمنٹ، 17-A کی بحالی اور جملہ چارٹر آف ڈیمانڈ بحال کرکے ملازمین کو خوشی کا پیغام دیا جائے تاکہ وطن عزیز کے علاوہ بیرونی دنیا میں بھی پیغام جائے کہ پاکستان کی حکومت اپنے معاشرے کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ بمطابق خلفائے راشدین دور پر پورا کرتی ہے۔ ایپکا پاکستان نے حکومت وقت کو قائدین سے کیے گئے وعدوں کا ذکر یاد دلایا اور اپیل کی براہ مہربانی ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ کو پورا کرکے یہ تمام نوٹیفکیشن بحال کردیے جائیں۔ بصورت دیگر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اپنا اگلہ لائحہ عمل بہت جلد دے گی۔ اس کے بعد چوک کچہری تک ریلی نکالی گئی۔