ملتان: بیٹے نے غصے میں باپ کو قتل کردیا ملتان کے علاقے ایم ڈی اے چوک کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیٹے نے غصے میں اپنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا اپنی پہلی بیوی سے تنازعہ چل رہا تھا، اور وہ اپنی بیوی سے ملاقات کے لیے آیا ہوا تھا۔ ملاقات کے دوران باپ اور بیٹے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس پر بیٹے نے اپنے والد پر فائرنگ کردی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ چہلیک نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔