چیمبر بننے سے ضلع خانیوال کی ہنر مند خواتین کے لیے اپنے کاروبار کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ میں لانے کے بہترین مواقع میسر آسکیں گے: محترمہ سلمی سلیمان صاحبہ
ملتان : ڈپٹی کمشنر خانیوال محترمہ سلمی سلیمان صاحبہ نے کہا ہے کہ چیمبر بننے سے ضلع خانیوال اور اس علاقے کی ہنر مند خواتین کے لیے اپنے کاروبار کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ میں لانے کے لیے بہترین مواقع میسر آسکیں گے اور خواتین کے آپس میں کاروباری روابط بڑھنے کیساتھ معاشی ترقی میں مدد ملے گی کاروباری خواتین اپنی مصنوعات مناسب طور پر متعارف کرا سکتی ہیں اور معقول معاوضہ حاصل کر سکتے ہیں بانی صدر سعدیہ علی ایڈوکیٹ اور ان کی ٹیم کی کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خانیوال کی افتتاحی تقریب کے انعقاد کے موقع پر کیا محترمہ فلزا ممتاز نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے اور اس موقع پر سرپرست اعلیٰ محترمہ بیگم فرخ مختار کا تمام ممبران وومین چیمبر آف کامرس خانیوال کی جانب سے شکریہ ادا کیاکہ ان کی دن رات جدوجہد کی وجہ سے یہ ادارہ معرض وجود میں آیا بانی صدر سعدیہ علی ایڈوکیٹ نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خانیوال کے قیام میں بیگم فرخ مختارصاحبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ہائی کورٹ بار کے سا بق صدرہا ئیکو رٹ با ر رانا آ صف سعید،ملتان ٹیکس بار کے جنرل سیکرٹری شریف انصاری ایڈووکیٹ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری ملک عدنان،ڈی ایس پی ریحان رسول بھی موجود تھے تقریب میں بانی صدر سعدیہ علی نے ایڈووکیٹ نے چیمبر کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چیمبر بننے سے ضلع خانیوال اور اس علاقے کی ہنر مند خواتین کے لیے اپنے کاروبار کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ میں لانے کے لیے بہترین مواقع میسر آسکیں گے اور خواتین کے آپس میں کاروباری روابط بڑھنے کیساتھ معاشی ترقی میں مدد ملے گی کاروباری خواتین اپنی مصنوعات مناسب طور پر متعارف کرا سکتی ہیں اور معقول معاوضہ حاصل کر سکیں گی ادارے کے قیام کو علاقے کی خواتین کی معاشی ترقی کے لیے سود مند قرار دیا۔ آخر میں ڈاکٹر محترمہ سلمی سلیمان صاحبہ ڈپٹی کمشنر خانیوال نے چیمبر کے قیام کو علاقے کی خواتین کی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ اور اس کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ آخر میں شرکاء کو شیلڈ دی گئی۔تقریب میں وائس صدر ڈاکٹر نزہت الطاف ایگزیکٹو کمیٹی ممبران،رضیہ رحمان،عائشہ شمشاد ب ہائی کورٹ، ماریہ صادق، ثناء عمیر، صادق اور جنرل باڈی ممبران فلزا ممتاز، معصومہ شعیب، مدیحہ رانا، زینت بتول، آفرین ایڈووکیٹ،ماہ جبین اور خصوصی شرکت محترمہ فرح ثاقب صاحبہ صدر وویمن چیمبر آف کامرس ملتان دیگر نے شرکت کی۔






































Visit Today : 483
Visit Yesterday : 581
This Month : 12715
This Year : 60551
Total Visit : 165539
Hits Today : 11306
Total Hits : 840103
Who's Online : 8




















