وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے حقیقی معنوں میں ترقیاتی فنڈز کا اجراء کریں: علامہ سید عامر عباس ہمدانی
ملتان (صفدربخاری سے) شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے حقیقی معنوں میں ترقیاتی فنڈز کا اجراء کریں یہاں کروڑوں مظلوم عوام بستے ہیں جہاں پر نہ تعلیم و صحت کے شعبہ کی بہتری کے لیے کوئی توجہ دی جا رہی ہے اور نہ ہی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سنجیدگی اختیار کی جا رہی ہے ذراعت کے شعبہ سے وابستہ کاشت کار سڑکوں پر ہیں رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی مہنگائی بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کر دی ہے حماس اسرائیل جنگ بندی عارضی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر کی جائے اور مظلوم فلسطینیوں کو جینے کا حق دیا جائے دنیا کے کسی بھی ملک میں کوئی بھی تبدیلی ائے لیکن وطن عزیز پاکستان کی ازاد خارجہ پالیسی کو مد نظر رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ کربلا امامین شیعہ میانی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر دیگر رہنما رہنما ڈپٹی جنرل سیکریٹری مصور حسین نقوی، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک ذوالفقار علی اولکھ،تجمل عباس اورعمران حیدر کھرل بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی گزشتہ 76 سالوں سے بڑھتی ہوئی محرومیوں کی وجہ سے ہی الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لیے قوم پرست جماعتیں اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ جنوبی پنجاب کے محرومیوں کے خاتمے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے اور ترقیاتی فنڈز یہاں پر خرچ کیے جائیں تعلیم و صحت کے شعبہ کی بہتری کے لیے خصوصی طور پر توجہ دی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے تاجر برادری اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ملتان پولیس انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے۔






































Visit Today : 37
Visit Yesterday : 485
This Month : 12754
This Year : 60590
Total Visit : 165578
Hits Today : 183
Total Hits : 840324
Who's Online : 4




















