پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجرا،،84ارب روپے مختص کر دیئے گئے
لاہور: پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراکر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار سکیم کیلئے 84ارب روپے مختص کر دیئے گئے،کاروبار فنانس سکیم کے تحت 36ارب کے بلاسود قرض دیئے جائیں گے،سکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے قرض دیئے جائیں گے،قرض 5سال کی آسان اقساط میں واپس کیا جائے گا، 25سے 55سال تک پنجاب کے رہائشی قرض حاصل کر سکیں گے،قرض کیلئے درخواستگزار کا فائلر ہونا اہلیت قراردیا گیا ہے۔ قرض کیلئے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے،سٹارپ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10لاکھ روپے تک قرض دیاجائے گا، آسان کاروبار کارڈ سے خام مال کی خریداری پروینڈر کو ادائیگی کی جا سکے گی،آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس، ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی،آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 25فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں،تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع حکومت کی ذمہ داری ہے۔






































Visit Today : 483
Visit Yesterday : 581
This Month : 12715
This Year : 60551
Total Visit : 165539
Hits Today : 11278
Total Hits : 840075
Who's Online : 9




















