اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے  مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پرمزید 27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔  اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی، رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین کی رکنیت بحال ہوئی۔ پنجاب اسمبلی کے 14 اراکین کی رکنیت بحال کر دی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5 جبکہ سندھ اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔