انجمن تاجران ترین روڈ کے عہدیدران نے حلف اٹھا لیا،،،تاجر برادری کے حقوق کیلئے ایک توانا آواز بن کر کام کریں گے: چوہدری زاہد مسعود
ملتان(صفدربخاری سے)انجمن تاجران ترین روڈ ،سوہن حلوہ مارکیٹ ،ٹینا والی کھوئی کے عہدیدران نے حلف اٹھا لیاسرپرست اعلیٰ نعمان پیرزادہ ،چیئرمین ملک فہیم ظفر،صدر چوہدری زاہد مسعود ،نائب صدر شیخ محمد جاوید،نائب صدر شیخ محمد اختر ،جنرل سیکرٹری فیضان پیرزادہ ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمیر عابد،جوائنٹ سیکرٹری علی عمر،انفارمیشن سیکرٹری یوسف شوکت نے منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھا لیا ، مرکزی چیئرمین پاکستان خواجہ سلیمان صدیقی نے حلف لیا،سابق ایم این اے اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شیخ طارق رشید،حاجی جاوید اختر انصاری،حاجی ندیم قریشی مہمان خصوصی تھے۔خواجہ سلیمان صدیقی اور شیخ طارق رشید،حاجی جاوید اختر انصاری،حاجی ندیم قریشی نے منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور اُن کیلئے بہترسمت کی طرف چلنے کی دعا کی،نو منتخب صدر اور سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان،ان شاء اللہ ایم پی اے حلقہ پی پی 215ملتان چوہدری زاہد مسعود نے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق کیلئے ایک توانا آواز بن کر ٹیم کی صورت میں کام کریں گے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کا حل دیرینہ خواب ہے۔حکومتی سطح پر بھی تاجر برادری کے مسائل کو اٹھانا پڑا تو لازماًجدجہد جاری رکھیں گے ہم پر جو اعتماد کیا گیا ہے ان شاء اللہ پوری دلجمعی سے کام کرکے اپنے انتخاب کو موثر ثابت کریں گے ۔ہماری پوری ٹیم مستعد اور متحد ہے۔






































Visit Today : 482
Visit Yesterday : 581
This Month : 12714
This Year : 60550
Total Visit : 165538
Hits Today : 11270
Total Hits : 840068
Who's Online : 8




















