نشتر ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرائم گروپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: مرکزی صدر رانا اقبال نون آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن
ملتان : آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر رانا اقبال نون نے کہا ہے کہ نشتر ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرائم گروپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ پرائم گروپ نے ہمیشہ نشتر ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے بلا تفریق حقیقی معنوں میں کردار ادا کیا پرائم گروپ کے بانی مہر محمد اشرف ساقی،امیدوار صدر عمران مانی،جنرل سیکریٹری سید عبدالباسط شاہ،چیئرمین مہر منور بوسن کی قیادت میں ہی نشتر ملازمین کا تحفظ ہے انشائاللہ 21 جنوری پرائم گروپ کی فتح کا دن ہوگا اسی لیے نشتر ملازمین شیر کے نشان پر مہر لگائیں پرائم گروپ کے بانی مہر محمد اشرف ساقی نے کہا کہ نشتر ملازمین کا اب استحصال نہیں ہونے دیں گے ووٹرز الیکشن کے دن شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں کسی کو نہ دیں اور پرائم گروپ کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں پرائم گروپ کے امیدوار صدر عمران مانی،جنرل سیکریٹری سید عبدالباسط شاہ،چیئرمین مہر منور بوسن،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مہر عرفان ساقی ودیگر امیدواران نے کہا کہ نشتر ملازمین کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیں گے بورڈ آف منیجمنٹ کی شق آولین ترجیح ہے سکیل ایک تا 16 ملازمین کی ترقی،اپ گریڈیشن،سیکیورٹی گارڈز کی مستقل تعیناتی،ملازمین کے بچوں کو 20 فیصد کوٹہ،ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے،جہیز فنڈ کے لیے ایک لاکھ،معذور ملازمین کے مسائل کا حل،دشتر کالونی میں سکول کی اپ گریڈیشن، پارک،یوٹیلٹی سٹور سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں جدوجہد کریں گے ناجائز تبادلوں اور انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ہسپتال کے احاطہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں خطاب کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر ایپکا کے مرکزی صدر رانا اقبال نون،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نشتر کے صدر ڈاکٹر خلیل،ایپکا رہنماؤں راؤ نعمان بلوچ،امجد بلوچ ودیگر نے پرائم گروپ کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ پرائم گروپ ہی نشتر ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا حقیقی معنوں میں پاسباں ہے انتخابی جلسہ میں پرائم گروپ کے لیڈران،امیدواران وکارکنان نے نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر پرائم گروپ کی کامیابی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔






































Visit Today : 37
Visit Yesterday : 485
This Month : 12754
This Year : 60590
Total Visit : 165578
Hits Today : 179
Total Hits : 840320
Who's Online : 4




















