ملتان (صفدربخاری سے)سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایات پر پنجاب بھر کے اساتذہ کی ضلعی سطح پر ریسلائزیشن ہوگی پہلے مرحلے میں پی ٹی سی اساتذہ کی ریسلائزیشن کرینگے سکولوں میں موجود فالتو فرنیچر کی ریسلائزیشن کا عمل جلد شروع کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں پرنسلز،سنئیر ہیڈ ماسٹرز ،ہیڈ ماسٹرز اور ضلع بھر کے اے ای اوز سے الگ الگ میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ڈی ای او سیکنڈری سکولز شیخ محمد رفیق ،پرنسپل سکول ہذا مسزز زین اختر،ڈی ای او زنانہ ایلمنٹری سکولز ڈاکٹر شمیم اختر سیال،ڈی ای او ایلیمنٹری سرفراز احمد ملک،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ملک فیاض حسین ،ڈپٹی ڈی ای او تحصیل شجاع آباد میاں خالد عالم، ایجوکیشن آفیسر میاں منیر احمد،صدر پزنسپلز اینڈ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ملتان ریاض حمد آصف اور سینیئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد نے بھی خطاب کیا سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں نئی داخلہ مہم کا آغازکر دیا گیا ہے لہذا اساتذہ کرام نئی داخلہ مہم 2025 کو کامیاب بنائیں اب کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو سکول سے باہر بچوں کے 100 فیصد داخلے کو یقینی بنایا جائے ہر سکول ہیڈ اپنے انرولمنٹ ٹارگٹ کا ذمہ دار ہوگا سکول میں بوگس انرولمنٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا سکولوں میں ایڈمیشن ڈسک قائم کر دیے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سکول کونسل کو با اختیار بنایا جا رہا ہے سکولوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے مقامی سطح پر حل کیا جائے گا سکولوں میں انوائرمینٹل اور ایلومینائی کلب بنائے جائیں گے اساتذہ ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں سکولوں کے ماحول کو بچوں کے لیے پرکشش بنایا جائے سکولوں کے چیک اینڈ بیلنس کے لیے ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور ضلع بھر کے اے ای اوز روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا وزٹ کریں اور اپنی کارکردگی سے اتھارٹی کو آگاہ کریں ناقص کارکردگی اور غیر ذمہ دار ٹیچرز، اے ای اوز اور استادہ کرام کے خلاف کاروائی کی جائے گی