بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،،، پاورلومز انڈسٹری بحران کا شکار ہے: آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن
ملتان: آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاورلومز انڈسٹری کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انڈسٹری کی بحالی کے لئے مختلف فورمز پر آواز اٹھانے کے لئے 25 جنوری سے رابطہ عوامی مہم شروع کرنے کا اعلان کیاہے ،اس کااعلان آل پاکستان پاورلومز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ، جس کی صدار ت آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر عبد الخالق قندیل انصاری نے کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر معمولی قیمتوں اور ٹیکسوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث پاور لومز انڈسٹری شدید متاثر ہورہی ہے،حکومت کی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں ،لیکن یہ کافی نہیں ہیں ، حکومت کو چاہئےتھا کہ وہ فوری طورپر ایسی انڈسٹری کو خصوصی ریلیف دیتی ،جو ملکی زرمبادلہ میں 75فی صد اپنا حصہ ڈال رہی ہے ، اس سے نہ صرف پاورلومز انڈسٹری بحرانی کیفیت سے نکل سکتی ہے ،بلکہ ملک بھی بحرانی کیفیت سے نکل سکتا ہے ، انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت بے روزگاری کی حالت یہ ہے کہ لوگ اپنی پاورلومز سکریپ میں دھڑا دھڑ بیچ رہے ہیں ،جو لوگ روزگار دینے کا ذریعہ تھے،آج خود بے روزگاری کی زندگی گزار رہے ہیں ، اسی طرح میپکو کی آئے روز صارف کش پالیسیاں بھی اس بحران و بے روزگاری میں اضافےکا سبب بن رہی ہیں ،اس سلسلہ میں جلد چیف ایگزیکٹو میپکو سے ملاقات کی جائے گی اور انہیں پاورلومز مالکان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائے گا ، اگر انہوں نے پاور لومز انڈسٹری کے مسائل حل نہ کئے ،تو پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ، اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سےبھی ملاقات کی جائے گی اور انہیں پاورلومز انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست کی جائے گی،اجلاس میںچئیرمین حاجی بشیر پہلوان ، حاجی ارشاد قادری ،یونس انصاری ، شوکت علی انصاری ، حاجی نذیر احمد انصاری ، ثناءاللہ ، صابر علی ، شاہد ابراہیم ، مشتاق احمد ، مبارک علی ، محمد یوسف انصاری ، محمد اشرف گوگا ،جاوید انصاری ، عمران وارث ، ولید تاج ، ندیم ، حافظ معاذ ، یونس لاہوری ، گوشہ پہلوان و دیگر نے بھی شرکت کی ۔






































Visit Today : 37
Visit Yesterday : 485
This Month : 12754
This Year : 60590
Total Visit : 165578
Hits Today : 184
Total Hits : 840325
Who's Online : 4




















