تاجررہنما عابد اکرم ہانس اور ان کی فیملی پر گھر میں گھس کر تشدد،،،ملزمان کے خلاف پولیس کارروائی نہ ہونے پر انجمن تاجران کا شدید احتجاج
ملتان(صفدربخاری سے) آل پاکستان انجمن تاجران اور انجمن تاجران شالیمار کالونی نے تاجررہنما عابد اکرم ہانس اور ان کی فیملی کو گھر میں گھس کر تشدد کرکے زخمی کرنےاور ان کی وراثتی جائیداد کو ہتھیانے کے لئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کےملزمان کے خلاف پولیس کارروائی نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے اور ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور تاجررہنما اور ان کی فیملی کے جان و مال کو تحفظ دیا جائے ، بصورت دیگر تاجر راست اقدام پر مجبور ہو گے ، یہ انتباہ تاجر رہنماؤں نے گزشتہ روز انجمن تاجران شالیمارکالونی کے ہنگامی اجلاس میں کیا، جس کی صدارت آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سینئرنائب صدر محمداختر بٹ نےکی ، اجلاس میں آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان کے صدر عارف فصیح اللہ ، انجمن تاجران شالیمار کالونی کے چئیرمین ملک منیرہانس ، نائب صدر عابد اکرم ہانس ، صدر ذیشان ، ملک طارق ہانس ، ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر ،رانا ارشاد ، محسن علی ،غلام عباس ، حسنین ہانس ، فہیم ہانس،چوہدری پرویز گجر،طیب خان،رانا ارشاد،رانا اویس،شفیق قریشی،شیخ عثمان،یعقوب مغل،فرحان زیدی،شعیب،چوہدری مٹھو گجر،ملک نواز،رانا عبدالرحمن،حق نواز،عنائت اللہ خان،صبغت اللہ انصاری،چوہدری نوید،ملک رمضان سیال،طارق عزیز اور وہاج قریشی و دیگر عہدے داروں و تاجروں نے شرکت کی ،اجلاس میں نائب صدر محمد عابد اکرم ہانس کے گھر اور دکان پر ان کے حقیقی چچا ، ان کے بیٹوں اور دیگر مسلح ساتھیوں کے حملہ اوران کے بیوی ،بچوں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور زخمی کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ،انہوں نے کہا کہ تاجر رہنما محمد عابد اکرم ہانس کا اپنےچچا محمد اکبر ولد اللہ دتہ سے گزشتہ چار سال سے 43مرلہ اراضی کا تنازعہ چل رہا ہے،جوانہیں وراثتی جائیداد سے محروم کرنا چاہتا ہے،آئے روز دھمکیاں اور مارپیٹ معمول بن چکاہے، گزشتہ دنوںشالیمار میٹرو سٹیشن کے قریب اپنی وراثتی جائیداد پر محمد عابداکرم ہانس دکان بنوار ہے تھے کہ ان کے چچا نے اپنے بیٹوں حمزہ ، اکبر ، عثمان ، محمدعلی ، صدیق ودیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہوکر ڈنڈوں ، راڈوں سے ان پر حملہ کردیااور انہیں زخمی کردیا ،اس کے بعدوہ ان کے گھر میں گھس گئے اور تشدد کرکے ان کے بیوی بچوں،بھائی غلام عباس ، بھابھی اور بہن کو شدیدزخمی کردیا ،چیخ وپکار پر اہل علاقہ اکھٹے ہوگئے ،جس پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ،ان واقعات کے خلا ف محمد عابداکرم ہانس اور ان کی بیوی نے علیحدہ علیحدہ پولیس تھانہ بی زیڈیو کو درخواستیں دیں،جس پر پولیس نے ان کی اہلیہ کی درخواست پر ایک مقدمہ درج کردیا ، مگر محمد عابد اکرم ہانس کی درخواست پران کو زخمی کرنے کا مقدمہ تاحال در ج نہیں کیا گیا ، جس پر تاجر رہنما نے سی پی او کی کھلی کچہری میں جا کر فریاد کی ، متعلقہ ایس پی ، ڈی ایس پی ظہیر بابر سے بھی متعدد ملاقاتیں کیں ،لیکن شنوائی نہ ہوسکی ، ان کی درخواست پر سی پی او نے درخواست متعلقہ ڈی ایس پی ظہیر بابر کو مارک کی ، لیکن ابھی تک اس کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ، جبکہ متعلقہ تفتیشی اے ایس آئی راشد کارروائی کرنے کے لئے پیسے طلب کررہا ہے ،جس کی ڈیمانڈ پوری نہ کرسکنے کی وجہ سے پرچہ درج نہیں ہورہا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے ،ہر درخواست کو اے ایس آئی دبا دیتا ہے ، جبکہ ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور تاجر رہنما اور ان کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اسے کاروبار تک نہیں کرنے دیا جارہا ہے ، تاجروں نے اس صورتحال پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او ملتان ، ایس پی گلگشت و دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کا نوٹس لیا جائے اورملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری انہیں گرفتار کیا جائے اور تاجررہنما عابد اکرم ہانس اور ان کی فیملی کے جان و مال کو تحفظ دیا جائے،بصورت دیگر تاجراحتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔






































Visit Today : 483
Visit Yesterday : 581
This Month : 12715
This Year : 60551
Total Visit : 165539
Hits Today : 11299
Total Hits : 840096
Who's Online : 8




















