ملتان (صفدربخاری سے ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ملک جاوید علی ڈوگر کی کامیابی پر مہربان رانجھا ایڈووکیٹ، ملک رب نواز، ڈاکٹر طیب، انجمن پٹواریان ایسوسی ایشن کے صدر رائے عارف، اور رانا انتظار نے مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ نومنتخب صدر ملک جاوید علی ڈوگر نے اپنے خطاب میں وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بار کے وکلاء نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ باشعور لوگ ہیں اور اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرتے ہیں۔