ملتان(صفدربخاری سے) ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھرکے انتخابات کے سلسلہ میں ینگ گروپ کے بانی محمد سلیم کی جانب سےاختر بٹ گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ،جس میں بڑی تعداد میں کیمسٹوں ، ڈسٹری بیوٹرز ، ہول سیلرز نے شرکت کی ، اس موقع پر بٹ گروپ کے سربراہ محمد اختربٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیمسٹوں کے حقوق کے لئے گزشتہ 45سال سے خدمات سرانجام دے رہاہوںاور جب تک زندہ ہوں ،یہ یہ جدوجہد جاری رہے گی،انہوں نے کہاکہ یہ میں کسی پر احسان نہیں ،بلکہ خدمت سمجھ کرکرتا ہوں ،اس کا صلہ دینے والی میرے اللہ کی ذات ہے اور اسی سے امید ہے ، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر جائز حقوق کے حصول میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، لیکن انہیں مقاصد میں کامیابی نہیں ہوگی ،ہماری کارکردگی ہی ہمارا منشور ہے ،یہ پینل کیمسٹ برادری کا حقیقی نمائندہ ہے اور آنیوالے دنوں میں منتخب ہوکریہ پینل کیمسٹ برادری کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا، محکمہ ہیلتھ کے متعلقہ مسائل ہوں، یا فارما کمپنیوں یا ڈسٹری بیوٹرز حضرات سے مسائل ہوں ان کو حل کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ، انہوں نے ینگ گروپ،ہول سیلرز کی جانب سے حمایت و ظہرانے پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے پینل پرجس اعتماد کا اظہار کیا وہ اُس پر اترنے کی پوری کوشش کریں گے اورخدمت کا سفر ماضی کی طرح جاری و ساری رہے گا ، قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے ینگ گروپ کے بانی محمد سلیم نے بٹ گروپ کے سربراہ محمداختر بٹ کی زندگی بھر کیمسٹ برادری اور بالخصوص ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ باتیں نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ، انہوں نے پوری مارکیٹ میں ٹف ٹائل کا کام کرایا ، انہتائی خوبصور ت مساجد دوستوں کے تعاون سے تعمیر کرائیں ،100کے وی کے فری ٹرانسفارمراور واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ، پارکنگ کے لئے جگہ کا حصول ،سیوریج ،صفائی کے انتظامات کرائے اور دوستوں کے مختلف محکموں سے کام اور ان کے مسائل کے حل کے لئےہمیشہ بھرپور کاوششیں کیں،جولائق تحسین ہیں ،وزیرصحت کے جنوبی پنجاب میں کوآرڈی نیٹر کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے الیکشن کے سلسلہ میں پوری مارکیٹ ان کے گروپ کے ساتھ ہے اور انشاءاللہ الیکشن میں ان کا گروپ تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گا،اجلاس میںامیدوار سیکرٹری جنرل محمد سلمان ،سنیئرنائب صدر رانا طاہر،نائب صدر رانا طاہر،نائب صدر رانا روحیل،فنانس سیکرٹری اقبال عزیز،جوائنٹ سیکرٹری شہباز علوی،نشرواشاعت عاصر طاہر،راؤ اصغر،بابا شہزاد قریشی،خواجہ سلمان صدیقی ،شیخ آزادودیگر تاجر رہنما شریک تھے۔