ملتان : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق و بہبود کے لئے عملی اور انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، پیپلز پارٹی بلا تفریق رنگ، نسل و مذہب تمام شہریوں کے مساوی حقوق پر یقین رکھتی ہے، اقلیتوں کے مساوی حقوق کیلئے مساوات و جمہوری معاشرے کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نےچک13ایم آر ملتان ، قومی حلقہ این اے 151میں مسیحی بیواؤں اور غربا ء میں فوڈ پیکٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر خاور گل ،دلاور گل ،پرویز مسیح اور دیگر بھی موجو دتھے ، مسیحی نمائندگان نے فوڈ پیکٹس کی تقسیم پر ایم این اے نوید عامرجیوا کا شکریہ ادا کیا اور ان کو اور پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوںنے ہمیشہ اقلیتوں ،خواتین ،بچوں ،مزدوروں ،کسانوں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لئےجدوجہد کی ،کرسچن میرج ایکٹ کی منظوری بھی پیپلزپارٹی کی قیادت کا کارنامہ ہے ، جس سے مسیحی بچوں کی شادی کی عمر 18سال کی گئی ،جبکہ اس سے پہلے بچیوں کے لئے یہ عمر 13سال اور لڑکوں کے لئے 18سال تھی،اس موقع پر ایم این اے نوید عامر جیوا نےمذید کہا کہ ہمارا مطالبہ پر حال ہی میں چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی سیٹوں میں اضافہ کا بل پیش کیا گیا ، جس پر قانون سازی ہورہی ہے ، نیشنل کمیشن فارمینارٹیز بل جلد ہی پاس ہوجائے گا ، اسی طرح نیشنل کمیشن فاردی رائٹس آف چائلڈ میں دو اراکین کرسچن کمیونٹی سے لینے کا بل پاس کرالیا گیا ہے ، سٹینڈنگ کمیٹی فار ہیومن رائٹس میں آئندہ ہفتوں میں اس پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گےاورپارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں اس ملک کو قائد اعظم کے نظریات اور افقار کی روشنی میں جدید جمہوری ریاست بنا کر ہی دم لیں گے۔