ایپکا یونٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول ملتان کا اجلاس،صدارت یونین صدر ملک عبدالمجید نانڈلہ نے کی
ملتان: ایکسائز آفس ملتان میں ایپکا یونٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول ملتان کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت یونین صدر ملک عبدالمجید نانڈلہ نے کی،اجلاس میںچیئر مین ایکسائزایم احسان خان سدوزئی ،جنرل سیکرٹری ملک حسن عباس سپرا ،زبیرخان ،لیاقت علی،فرحان شاہ ،خالد گجر، عمران خورشید ،عزیز شاہ ،محسن ،عدنان وحید خان ،کاشف ، اصغر ،امیراحمد ،رانا سہیل ،شبیر غوری ، نعمان شہزاد ، سہیل ، حافظ وارث ،کاشف الیاس ، عباس بلوچ ، ابوبکرخان ، آصف ، وجاہت مختیار ، جاوید ، مبشر ، راشد سناواں ، عامر ، اکبرخان ، کاشف خان ، طاہر ، نوید مسعود ، غلام محمد نیازی ، اشتیاق غوری ، عطاء الرحمن ودیگر درجنوں ملازمین نے شرکت کی ،اس موقع پرچیئرمین ایکسائز احسان خان سدوزئی، صدرملک عبدالمجید نانڈلہ ، جنرل سیکرٹری ملک حسن عباس سپرا ،زبیر خان ، خالد گجر، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے اور جس ملازم کو کوئی مسئلہ پیش ہے وہ یونین آفس میں تحریری طور پر اس بارے مطلع کرے ، تاکہ اس کو حل کرایا جائے ، انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنی صفوں میں اتحاد پید ا کریں ،ان کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کی عزت نفس کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے، ایکسائز ملازمین ،فیلڈ سٹاف ،انسپکٹرز ، کانسٹیبلز کو موٹرسائیکل دیئے جائیں ، ملازمین کو وردی ، سٹیشنری مہیا کی جائے اور ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈی جی ایکسائز سے جلد ہی ملاقات کی جائے گی اور تحریری مطالبات پیش کئےجائیں گے۔






































Visit Today : 483
Visit Yesterday : 581
This Month : 12715
This Year : 60551
Total Visit : 165539
Hits Today : 11297
Total Hits : 840094
Who's Online : 8




















