ملتان(صفدربخاری سے) سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملتان ترقیاتی کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہو ہے کہا ہے کہ ملتان تاریخی اہمیت کے حوالے سے دنیا کا قدیم ترین شہر ہے جدید تقاضوں کے مطابق ترقی اس کے باسیوں کا حق ہے سول سو سائٹی کے اداروں کی جانب سے ترجیح ترقیاتی اہداف کے حصول کیلیے ماجی سطح پر جدوجہد نہ صرف حوصلہ افزا ہے بلکے سول سو سائٹی کے باشعور ہونے کی علامت بھی ہے ملتان کے ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ترقیاتی مسائل کے حل کیلیے میری تمام تر سپورٹ نہ صرف سول سو سائٹی کے ساتھ ہے بلکے میں اپنے حکومتی ارباب اختیار تک یہ سفارشات ضرور پہنچاوں گا تاکہ ترجیح ترقیاتی اہداف کو عملی شکل دی جاسکے ور ملتان کی عوام کو ترقی کے مساوی مواقع میسر آسکیں اس موقع پر کانفرنس کے مہمانان خصوصی سابق وائس چانسلر جامع پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری۔ منسٹر آزاد کشمیر عاصم شریف بٹ ۔ سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں ایم پی اے میڈم مقصودہ بی بی اور سابق صوبائی مشیرملک جہانزیب واران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ملتان کے ترجیح ترقیاتی مسائل کے حل کیلیے فنڈز کا اجرا کر کے عوامی ریلیف کے ترقیاتی منصوبوں خاصکر مینار ٹو ۔ پنجاب فرانزک لیب کے قیام اور ائیر پورٹ کارگو سنٹر کولڈ سٹوریج ۔ سلاٹر ہاوس میں میٹ پراسیسنگ سنٹر کے قیام کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے س حوالے سے ہم سول سو سائٹی کے اداروں کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں معاونت کریں گے ایسے میں ملتان کے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول بزنس کمیونٹی چیمبر آف کامرس۔ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز۔ کسان تنظیمیں ۔ پی ایم اے ۔ وکلا برادری اور خاصکر اراکین اسمبلی سول سو سائٹی کے ساتھ مل کر ان ترجیح ترقیاتی مسائل کے حل اور ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلیے اپنے اپنے حصے کا کردار اداکریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم ۔ سی ایس او برج پروگرام ایف ڈی او ( DCSN ) کے اشتراک سے ملتان کے ترجیح ترقیاتی مسائل کے حل کے عنوان سے ملتان ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں تقریب کے آرگنائزر سی ای او stt شاہد محمود انصاری۔ پروگرام کوارڈینیٹر ایف ڈی او توقیر احمد نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کی بڑھتی ہوئے آبادی کے پیش نظر ترجیح ترقیاتی مسائل کا حل وقت کا اہم تقاضا ہے ملتان میں کینسر ہسپتال ٹو اور کمیونٹی کیلیے موبائل سکریننگ لیب کا قیام ۔ ملتان میں پنجان فرانزک لیب کا قیام اور کسانوں و ایکسپورٹرزکی سہولت کیلیے ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر جارگو سنٹر میں کولڈ سٹوریج ۔ سلاٹر ہاوس میں میٹ پراسیسنگ سنٹر کے قیام کیلیے ہم اپنے سماجی پلیٹ فارمز ایف ڈی او سی ایس او برج پروگرام اور شعور ترقیاتی تنظیم کی جانب سےایڈووکیسی کی جدوجہد پر نہ صرف عمل پیرا ہیں بلکے ملتان میں آرفن بچوں کے ادارے سویٹ ہوم کی بلڈنگ کے قیام اور ٹریفک سیفٹی کی عوامی آگاہی بھی ہماری سماجی کاوشوں کی ترجیحات ہیں اس حوالے سے ہمیں ملتان کی تمام سٹیک ہولڈرز کی سپورٹ درکار ے تاکہ ارباب اختیار کی توجہ اس طرف دلائ جاسکےاور ان منصوبوں کا آغاز کروا کر ان منصوبوں کی تکمیل کروائی جاسکے کانفرنس میں سول سو سائٹی فورم کے صدر ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان ۔میونسپل آفیسر سید خالد گیلانی۔ پنجاب ہیلتھ ورکرز کے صوبائی چیر پرسن ساجدہ حمید۔ جنرل سیکرٹری ۔نرگس وزیر۔ سماجی رہنماوں ملک امیر نواز۔ چوہدری منصور احمد۔ شاعرہ گل نسرین نے بھی خطاب کیا جبکہ سماجی رہنما یاسمین خاکوانی۔ فرحت چغتائی۔ زمان اکبر۔ملک یوسف معروف سوشیالوجسٹ ڈاکٹر زاہد ذوالفقار ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹ سوشل ویلفیئر اقبال سہو ۔ سوشیالوجسٹ ڈاکٹر عادل محمو۔ ایف ڈی او آفیسر طارق گردیزی۔ صوبائی چیرمین ایکسائز آفیسرز و ایمپلائر احسان خان سدوزئی۔ منور خورشید صدیقی۔ اینکر پرسن عامر شہزاد صدیقی۔ سرائیکی ایکٹیوسٹ مظہر عباس کات۔ میاں عامر محمو نقشبندی ۔سابق ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی میاں رزاق۔ سلیم درباری۔ سول سو سائٹی رہما کینٹ ڈاکٹر غضنفر ملک۔ سید قلب عابد ۔سابق کسٹم آفیسر سید نعیم کاظمی۔یاسی و سماجی رہنما الحاج اشرف قریشی۔ DCSN کی ممبرز این جی اوز کےسربراہان محمد رضوان۔ سید امتیاز شاہ۔ ظفر شاہین۔ محمد عباس۔ سجاد ملک۔ ساجد سندیلہ۔نور الامین۔خاکوانی ودیگر شریک تھے ملتان ترقیاتی کانفرنس کے موقع پر شرکا نے مجوزہ ترجیح ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور ترجیح ترقیاتی مسائل کے حل کیلیے ایک قراداد کی منظوری کے ذریعے حکومت وقت کی توجہ مبذول کراتے ہوئےمطالبہ کیاگیا کہ ان ترجیح ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز کا اجرا کیا جائے اور ان منصوبوں فی الفور شروع کیا جائے ۔