190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس،،،عدالت کا فیصلہ خوش ائند ہے قوم کا ایک ایک پیسہ واپس لائیں گے : سابق میر ملتان شیخ طارق رشید
ملتان (صفدربخاری سے) سابق ایم این اے سابق میئر ملتان شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے اور کہہ رہے ہیں کہ وہ سیرت پر چل رہے تھے۔ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا، اس سے پہلے کبھی نہیں سنا کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیاں بھی ہوتی ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس کے حوالے سےصحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی سابق میر ملتان شیخ طارق رشید نے کہا کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا اس سے پہلے کبھی نہیں سنا تھا کہ ایسی کوئی انگوٹھی بھی ہوتی ہے، پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی مل کر لوٹ مار کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ وہ سیرت پر چل رہے تھے، وہ قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کو مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے۔ سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کے ذریعے لاہور میں گھر بنایا، فراڈ ٹرسٹ کی بنیاد رکھی، زمینیں خریدیں، یہ وہی پیسہ ہے جو ملک ریاض سے بطور رشوت لے کر انہوں نے استعمال کیا۔ شیخ طارق رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایک شخص عمران نیازی کا ذریعہ آمدن نہیں بتا سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں شریک ملزمان کو اشتہاری ڈیکلیئر کیا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر جگہ مذہب کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کی ہے، دوست ملک کے حوالے سے بھی انہوں نے مذہب کو استعمال کیا اور لوگوں کے مذہبی جذبات ابھارنے کی کوشش کی۔ سابق ایم این اے نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس پر پراسیکیوشن نے بہتر مقدمہ لڑا، این سی اے سے لے کر کابینہ میں بند لفافے تک تمام شواہد مہیاءکئے۔ پی ٹی آئی اگر اپیل کرتی ہے تو اسے ثبوت بھی پیش کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کا اپنا لیٹر سامنے آیا ہے جس میں لکھا ہے کہ حکومت پاکستان کا پیسہ ریکور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 80 ارب روپے کا ڈاکہ مارا، یہ چوری اور کرپشن نہیں بلکہ ڈاکہ ہے۔عدالت کا فیصلہ خوش ائند ہے






































Visit Today : 482
Visit Yesterday : 581
This Month : 12714
This Year : 60550
Total Visit : 165538
Hits Today : 11268
Total Hits : 840065
Who's Online : 8




















