ملتان (صفدربخاری سے) قائم مقام امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے غزہ میں اسرایل اور حماس کی جنگ بندی کے اعلان پر یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی کامیابی پوری امت کی کامیابی ہے، فلسطین کے مجاہدوں نے مزاحمت سے صہیونی تکبر کو خاک میں ملادیا، صلح اسرائیل کی نہیں حماس کی شرائط پر ہوئی ہے صہیونیوں نے غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا اور بچوں سمیت پچاس ہزار سے زائد معصوم لوگوں کو شہید کیا، لیکن غزہ کے لوگ پوری امت کے لیے استقامت کا استعارہ بنے رہے انھوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں اور بالخصوص پاکستان کے حکمرانوں کو اپنے کردار پر غور کرنا ہوگایہ اسرائیل کی شکست فاش ہے وہ اسرائیل جو 2023 میں کہ رہا تھا کہ غزہ میں کوئی حماس نہیں ہو گی وہی آج مذاکرات کی میز پر حماس کا گھنٹوں انتظار کرتا رہاہم اس موقع پر اہلیان غزہ کو، اہلیان فلسطین کو، حماس کے مجاہدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو کام 60 مسلم ممالک کی 80 لاکھ ریزرو آرمی نہیں کر سکی وہ حماس کے مجاہدین نے کر دکھایا ہم اس فتح کی مابرکباد امت مسلمہ کے علاوہ ان تمام انسانوں کو دیتے ہیں جنہوں نے اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین کا ساتھ دیاانھوں نے کہا کہ 47 ہزار شہیدوں کے خون کی وجہ سے یہ خوشی کا دن فلسطین کی عوام کو نصیب ہوا ہم دعا گو ہیں کہ پیغمبران رسول کی زمین پر اسلام کا پرچم بلند ہو، فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کو ابدی امن ملے آخر میں ڈاکٹر عبداللہ امیر جماعت اسلامی شرقی ملتان اور دیگر قائدین نے بھی شرکاءسے گفتگو کی۔