فلاح اور بہبود انسانی کے کام کرنے والے ہی اس معاشرے کے اصل ہیرو ہیں: شائستہ زیبا
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان جیسمین لائنز کلب کی صدرشائستہ زیبا نے کہا ہے کہ فلاح اور بہبود انسانی کے کام کرنے والے ہی اس معاشرے کے اصل ہیرو ہیں۔ لوگوں کے لیے کام کرنے کا جذ بہ اگر موجود ہو تو کام کرنے میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔لائنزکلب کے بانی میلون جا ن نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر کے اپنے لیے آخرت اور دنیا کا بہترین راستہ اختیار کیامستحق افراد کی فلاح کے حوالے سے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں ملتان جیسمین لائنز کلب کی جانب سے لائنز کلبز انٹر نیشنل کے بانی میلون جان کی146 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اُنھوں نے مزیدکہا شرف انسانیت اسی میں ہے کہ خود کو فلاح انسانیت کے لیے مختص کر دیا جائے یہی ہماری بخشش کا زریعہ ہے۔اس موقع پر عاصمہ ارسلان، رفعت اعظم،شہناز ذولفقار،فرح دیبا،سعدیہ ملک بھی موجود تھیں۔






































Visit Today : 482
Visit Yesterday : 581
This Month : 12714
This Year : 60550
Total Visit : 165538
Hits Today : 11265
Total Hits : 840062
Who's Online : 8




















