اے ڈی پی فنڈ کا پانچ فیصد بجٹ بھی جنوبی پنجاب پر خرچ نہیں کیا جا رہا ،، جس کی وجہ سے کروڑوں عوام شدید پریشانی سے دو چار ہیں: کرامت علی شیخ
ملتان: ایم کیو ایم پاکستان کے سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے دو سالوں کے دوران پورے پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب میں اے ڈی پی کا پانچ فی صد بجٹ بھی ترقیاتی منصوبوں کے استعمال کے لیے خرچ نہ کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب پہلے ہی انتہائی پسماندگی کا شکار ہے جہاں پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات و گلیات ،سیوریج نظام،سٹریٹ لائٹس،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات آ ٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں جس کے ذمہ دار وہ نااہل افسران ہیں جو شہریوں کی فلاح و بہبود کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں جن کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ایوانوں میں بیٹھے منتخب عوامی نمائندوں کو بہت کچھ سننا پڑتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اے ڈی پی فنڈز ترقیاتی منصوبوں پر حقیقی معنوں میں استعمال کیے جائیں تو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوتے ہیں لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے اے ڈی پی فنڈ کا پانچ فیصد بجٹ بھی اپر پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب پر خرچ نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کروڑوں عوام شدید پریشانی سے دو چار ہیں جنہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات و گلیات کی وجہ سے ائے روز حادثات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب سیوریج نظام کی خرابی اور سٹریٹ لائٹس کی وجہ سے بھی گوناں گوں مسائل کا سامنا ہے یہاں تک کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اسی لیے متعلقہ ذمہ دار افسران بالا کو سنجیدگی سے ذمہ داری کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔






































Visit Today : 483
Visit Yesterday : 581
This Month : 12715
This Year : 60551
Total Visit : 165539
Hits Today : 11291
Total Hits : 840088
Who's Online : 9




















