پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی یاد میں سپرا لاء چیمبر ضلع کچہری ملتان میں تقریب
ملتان: شہید وفا پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی یاد میں سپرا لاء چیمبر ضلع کچہری ملتان میں لیفٹ الائیس وسیب سرائیکستان اور متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام تقریب سچ کی تلاش سے وفا پرست رہنماء کامریڈ مومن خان مومن بھائی سابق کنوینر ایم کیو ایم نے ٹیلی فون بانی قائد تحریک الطاف حسین بھائی کا پیغام دیتے ہوئے کہاکے سرائیکی وسیب کے مظلوم عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے عملی اقدامات کرنے ھو گے۔ لیفٹ کے عظیم فلسفی اور دانشور شہید وفا کامریڈ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید نے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے بھرپور جہیدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا انکی مظلوم عوام کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مزدور رہنماء محفوظ خان سجاعت مرکزی چیئرمین کیمونسٹ مزدور کسان پارٹی ۔ چیئرمین لیفٹ الائیس لیاقت چوہان ایڈووکیٹ صوبائی صدر نشینل پارٹی وسیب سرائیکی ۔ سید سالم علی شاہ صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی وسیب سرائیکی۔ عابد چاند ایڈووکیٹ مرکزی چئیرمن پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی۔کامریڑ غلام رسول گرمانی سربراہ بلوچ سرائیکی موومنٹ ۔ جاوید چنٹر ایڈووکیٹ مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان سرائیکی پارٹی۔فرحت عباس ایڈووکیٹ صوبائی صدر عوامی ورکرز پارٹی وسیب سرائیکی ۔ ملک ممتاز حسین جائی ایڈووکیٹ سربراہ سرائیکی صوبہ محاذ پاکستان۔ وفا پرست دانشورسید اظہر حیدر بخاری ایڈووکیٹ ۔ حاجی احمد نواز سمیرا سربراہ سرائیکستان قومی تحریک ۔ خالد محمود قریشی صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی وسیب سرائیکی ۔ سجاد احمد سپرا ایڈووکیٹ رہنماء پاکستان مسلم لیگ ۔ مزدور رہنماء ملک غازی احمد حسن کھوکھر چیئرمین نشینل لیبر پنجاب وفا پرست کارکن سید غلام علی بخاری ۔ محمد ماجد عباسی۔ محمد ندیم قریشی۔ سید افتخار علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید وفا کامریڈ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کا قتل ایک انسانی کانہیں بلکہ ایک بہت بڑے عالِم اور علم کے ایک خزانے کا قتل تھا۔اتنے بڑے عالِم کاقتل کرنے والے عِلم کے دشمن اورجہلا ہیں کیونکہ وہ شعورکوپھیلانے والوں کوپسند نہیں کرتے ۔ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید جاگیردارانہ نظام کے خلاف تھے۔ وہ اپنے نظریہ پر اس طرح پختہ تھےکہ انہوں نے اس کےلئے جان دیدی۔ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کوجس بیدردی سے قتل کیا ۔ اسی جاہلانہ سوچ وفکر اور طرزِ عمل نے آج ملک کو بحرانوں کا شکار کر دیا ہے۔ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید نے اپنے انقلابی نظریہ کےلئے جرات وبہادری کا مظاہرہ کیا۔ ایک اور سچے انقلابی حسن ناصر شہید کو شاہی قلعے میں تشدد کرکے شہید کردیا گیا تھا۔ لیفٹسٹ برادری حسن ناصرشہید اور۔ڈاکٹر حسن ظفرعارف کی ایک طویل عرصہ جہیدوجہد کو سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتی رہے گی۔ ان کےلہو سے نوجوان نسل میں بھی وہ جرات و ہمت اورشعور پیدا ہوکہ وہ ظلم وناانصافی کے خلاف اسی جرات و ہمت کے ساتھ کھڑے ہوسکیں گے۔تقریب میں شہید وفا کامریڈ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔





































Visit Today : 66
Visit Yesterday : 485
This Month : 12783
This Year : 60619
Total Visit : 165607
Hits Today : 443
Total Hits : 840584
Who's Online : 4




















