ملتان(صفدربخاری سے)چئیرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سینئر نائب صدر متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ایڈووکیٹ سید اطہر شاہ بخاری کے دفتر میں یوم ولادت مولا علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے سیمنیار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر خدا مولا علی کرم اللہ وجہہ کی تعلیمات پر عمل کر کے مسلم امہ اپنا کھویا ہوا مقام پاسکتی ہے،وقت کی ضرورت ہے کہ مسلم امہ متحد ہوکر أگے بڑھے تاکہ اسلام دشمنوں قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل سکیں،مولا علی کے کردار کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں بھی اپنے کردار میں وہی جھلک پیدا کرنی ہوگی جس میں خوشنودی خدا ہو۔ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ حضرت علیؓ کی زوجہ خواتین جنت کی سردار اور أپ کے بیٹے جوانان جنت کے سردار ہیں،مولا علی کرم اللہ وجہہ کے فیصلے تاریخ اسلام میں تاریخی حیثیت رکھتے ہیں جن کا مشعل راہ بنا کر اسلامی معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ایگزیکٹو ممبران ایڈووکیٹ سید اطہر شاہ بخاری،ایڈووکیٹ حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن،ملک سلطان محمود،ایڈووکیٹ ذوالفقار علی سندھو،ایڈووکیٹ وسیم ممتاز،ایڈووکیٹ عظیم الحق پیرزادہ،سابق ایم پی اے ایڈووکیٹ بابو نفیس انصاری نے کہا کہ خلفاء راشدین کی زندگی کے تمام پہلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیے تاکہ دین و دنیا میں ہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ سیدنا مولا علیؓ کو امت مسلمہ میں منفرد مقام حاصل ہے أپ کو علم نبوت کے شہر کا دروازہ ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔ایڈووکیٹ شیخ ارشد محمود،ایڈووکیٹ شیخ ارشد محمود،حافظ محمد ظفر قریشی،ملک عمران یوسف،ایڈووکیٹ محمد حسین بابر،ایڈووکیٹ جاوید اقبال اویسی،ایڈووکیٹ فہیم ممتاز،شیخ عبدالحمید قادری اور لیاقت علی قریشی،اشرف قریشی،نے کہا کہ حضرت علی ؓ کی امتیازی صفات اور خدمات کی بنا پر رسول کریم ان کی بہت عزت کرتے تھے او اپنے قول اور فعل سے ان کی خوبیوں کو ظاہر کرتے رہتے تھے،جتنے مناقب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بارے میں احادیث نبوی میں موجود ہیں، کسی اور صحابی رسول کے بارے میں نہیں ملتے۔