ملتان (صفدربخاری سے) سینئر صحافی ، فنانس سیکرٹری ملتان پریس کلب فرحان انجم ملغانی نے کہا ہے کہ ذہنی صحت کا تندرست ہونا انتہائی اہم ہے ۔ ذہنی صحت بارے آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔ صحافی ہر موضوع کی طرح ذہنی صحت کی اہمیت کو بھی اجاگر کرنے میں کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی ادارہ سکول آف لیڈرشپ فاؤنڈیشن اور ملتان پریس کلب کے زیر اہتمام یونیسیف کے اشتراک سے منعقدہ ڈسکشن سیشن بعنوان ذہنی “صحت کی اہمیت اور نفسیاتی معاونت کی ضرورت” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ادارہ اسکول آف لیڈرشپ فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ آفیسر اور ٹرینر یا سر چوہدری اور قاری محمد عبداللہ نے شرکاء کو ذہنی صحت کی اہمیت وافادیت بارے آگاہی دی کہ دور جدید میں اب ذہنی صحت سے جڑے منفی تصورات کو ختم کرنا ہوگا ذہنی صحت کے تمام مسائل کا حل نفسیاتی معاونت میں ہے یہ حقیقت ہے کہ مشاورت رہنمائی حوصلہ افزائی قبولیت جیسے عوامل ذہنی صحت کو برقرار رکھتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قدرت کے ساتھ جڑے رہیں اپنی اور اپنے بچوں کی ذہنی صحت کا خیال رکھیں اور دوسروں کو اس بارے میں آگاہی دیں اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری ملتان پریس کلب محمد شریف جو ئیہ ممبر ایگزیکٹو باڈی ملتان پریس کلب محمد جنید ملک ، تجزیہ نگار محتشم ترین اور ڈاکٹر فیصل جہاں نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ اس طرز کے سیشن کا انعقاد خوش آئند ہے ہم ایس او ایل ایف اور یونی سیف کے کاوشوں کو سراہتے ہیں کہ جنہوں نے اس کار خیر میں صحافیوں کو شامل کیا یقینا صحافی اس کی ترویج و اشاعت میں موثر کردار ادا کریں گے اس موقع پر سینئر نائب صدر ملتان پریس کلب خالد چوہدری سمیت صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔