ملتان :  اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے صوبائی صدر ملازم حسین خان کھیڑا، جنرل سیکرٹری ملک اشفاق سندیلہ، چیف کوآرڈینیٹر قومی امن کمیٹی پاکستان غضنفرملک ، سینئر نائب صدر ملتان سجاداحمدبھٹی، جنرل سیکرٹری کلب عابد خان نے ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضاکھاکھی سے ان کےآفس میں میٹنگ کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ماہ رمضان میں نمازوں ، تراویح اور تجارتی مراکز میں سیکورٹی کے اقدامات قابل ستائش ہیں 21 رمضان شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کےدوران فول پروف سیکورٹی ملتان پولیس کی کارکردگی کا ثبوت ہے جرائم کی روک تھام اور پولیس کلچر کی تبدیلی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا اس دوران ایس پی سٹی حسن رضاکھاکھی نے کہا شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ملتان پولیس کی ترجیحات ہیں آر پی او/سی پی او ملتان کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کی شکایات کے ازالے اور دادرسی کیلئے فوری کاروائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں امن وامان کے قیام کے لیے امن کمیٹی ممبران ، سماجی وتاجرحلقوں کے تعاون پر مشکور ہیں ۔