صدر آصف زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملاقات،،،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف ملک میں جاری فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا
bbc news urdu نے Wednesday، 3 April 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد : صدر آصف زرداری سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی جس کے دوران عہدہ صدارت سنبھالنے پر ان کو مبارک باد دی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر آصف زرداری کو دہشت گردی کے خلاف ملک میں جاری فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ شہداء کا خون ہمیشہ پاکستانی قوم کی استقامت اور طاقت کی علامت رہے گا۔انہوں نے دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ صدر آصف زرداری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ایک مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے بلاجواز الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے رخنہ ڈالنے والے عناصر سے آہنی عزم سے نمٹنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 50
Visit Yesterday : 485
This Month : 12767
This Year : 60603
Total Visit : 165591
Hits Today : 241
Total Hits : 840382
Who's Online : 4




















