ملتان(صفدربخاری سے)سی ٹی او ملتان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے گاڑیوں کے شیشوں پر بلیک پیپر / رنگین پیپر والی گاڑیوں کے ڈرائیورزکے خلاف کریک ڈاؤ ن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں شہر کے مختلف پوائنٹس وارڈنز نے گاڑیوں کے شیشوں پر لگے بلیک پیپرز / رنگین پیپرزاتاررہے ہیں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ گاڑیوں کے چاروں شیشوں کے ساتھ ساتھ فرنٹ سکریں و بیک ویو مرر سکرین پر کوئی چیز نہ لگائیں، جس سے آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے روڈ یوزرز کو دشواری کا سامنا ہو۔ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ایسی گاڑیوں کے ڈرائیوران کو چالاننگ ٹکٹ جاری کئے جارہے ہیں۔شہری ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ذمہ دارکا ثبوت دیں اور سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔