سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان ریجن کی گیس چوری کرنے پر کاروائیاں، متعددمیٹر منقطع
ملتان: سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان ریجن میں گیس چوری کرنے پر کاروائیاں ، گیارہ گیس چوروں سے ہزاروں روپے کی ریکوری کر لی ، ٹاسک فورس کی ٹیموں نے دو صارفین کے میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کرنے پر کاروائی کرکے فوری طور پر میٹر منقطع کر دیئے گئے ۔ ایک صارف میٹر ریورس کرکے گیس چوری کررہا تھا جسے ٹاسک فورس کی ٹیم نے منقطع کیا ۔ تین صارف جن کے میٹر پہلے سے منقطع تھے وہ ناجائز میٹر کے ذریعے گیس استعمال کررہے تھے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے ۔ ٹاسک فورس ٹیموں نے ایک سے زائد گھروں میں ایکسٹنشن کے ذریعے گیس استعمال کرنے پر پانچ صارفین کی ایکسٹنشن ریموو کردی گئی۔ صارفین کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے ۔ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے اسد علی بچہ صارف سے 35000 روپے کی ریکوری کروائی گئی ۔ صارف کو حال ہی میں جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔





































Visit Today : 215
Visit Yesterday : 485
This Month : 12932
This Year : 60768
Total Visit : 165756
Hits Today : 1046
Total Hits : 841187
Who's Online : 4




















