سینیٹ انتخابات ،،، پاکستان پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر کامیاب
ملتان (صفدر بخاری سے) سینیٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں حاصل کیں، پیپلز پارٹی نے 5 جنرل نشستیں، 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ اور اقلیتی نشست حا صل کرلی۔ اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر نتائج کے مطابق جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جنرل نشست کیلئے آزاد امیدوار فرزند حسین شاہ نے 79 ووٹ حاصل کئے۔اسلام آباد میں، ٹیکنو کریٹ اور جنرل سیٹ پر گنتی کے دوران 7، 7 ووٹ مسترد ہوئے۔ پنجاب سے ٹینکو کریٹ کی نشست پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹر منتخب ہو گئے ،سینیٹ کی 19خالی نشستوں پرووٹ ڈالے گئے، سندھ کی 10، پنجاب کی 5 اور اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ بلوچستان کی 11، پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، پنجاب میں خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی دو، دو، ایک اقلیتی نشست پر ووٹنگ ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کیا۔






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 485
This Month : 12980
This Year : 60816
Total Visit : 165804
Hits Today : 1441
Total Hits : 841582
Who's Online : 6




















