ملتان (صفدربخاری سے) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے محمد بن قاسم بلائنڈ کمپلیکس کا دورہ کیا بلائنڈز کے لیے آڈیو سٹوڈیو کا افتتاح کیا اور بلائنڈ طلباء میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی روشنی میں پوزیشن ہولڈر میں انعامات تقسیم کئے اس سلسلہ میں گزشتہ روز کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے چوک کمہارنوالہ پر واقع محمد بن قاسم بلائنڈ کمپلیکس کا دورہ کیا اور انچارج ادارہ ہذا سعدیہ کرمانی کے ہمراہ محمد قائم خان کرمانی میموریل آڈیو سٹوڈیو کا افتتاح کیا اور بلائنڈز کے لیے اپنا پہلا پیغام ریکارڈ کرایا جبکہ محمد بن قاسم بلائنڈ کمپلیکس کے طلباء طالبات میں سالانہ امتحانات میں پوزیشنیں حاصل کرنے پرطاہرہ نور ،سفیان ،تصور عباس ،سہیل ،ماہ نور ،آمنہ نایاب ،محمد عاطف ،محمد مزمل ،ارحم ،غلام مجتبی ،محمد مکی ،احمد زمان ،ام ہانیہ ،مدنی ،احمد رفیق ،عباس ،لائقہ ،مدثر ،کمیل ،مومنہ اصغر ،حسن رضا ،ام ماریہ ،عبدالرحیم میں انعامات تقسیم کئے جبکہ سٹوڈنٹ آف دی ائیرمجتبی اور سال کی بہترین معلمہ کا ایوارڈ مس کرن کو دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعدیہ کرمانی نے محمد بن قاسم بلائنڈ کمپلیکس کے مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا اور بریل بکس کی دستیابی یقینی بنانے سپورٹس میں نیشنل بلائنڈ بیس بال ٹورنامنٹ کا ملتان میں انعقاد کا مطالبہ کیا اور کہا کہ محمد بن قاسم بلائنڈ کمپلیکس گزشتہ 45سال سے نابینا افراد کو بھیک مانگنے کی بجائے انہیں معاشی سماجی اعتبار سے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی کوششیں کررہا ہے اور اب تک سینکڑوں نابینا افراد پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے سرکاری ملازمتیں اختیار کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا میکنزم ڈویلپ کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ محمد بن قاسم بلائنڈ کمپلیکس جو جنوبی پنجاب کا واحد بلائنڈ افراد کا ادارہ ہے جہاں سے تعلیم یا ہنر مند بن کر نکلنے والے نابینا افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں کمشنر مریم خان نے خطاب کرتے ہوئے محمد بن قاسم بلائنڈ کمپلیکس کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی انہوںنے کہا کہ نابینا افراد کیلئے جنوبی پنجاب کے واحد آڈیو سٹوڈیو سے انکی تعلیمی استعداد میں بہتری آئے گی نابینا افراد کسی سے کم نہیں انکی صلاحییتوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے بلائنڈ کمپلیکس کے مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی اور سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔