ملتان : انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھرکے صدر و مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان ڈوثزن کے چیئر مین فہد اسحاق سانگی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا 16 جنوری سے تاجروں کو کمپیوٹرائزڈ بلنگ کے اجراء کے احکامات سمجھ سے بالاتر ہیں جس پر چھوٹے تاجروں پر کمپیوٹر رکھنے اور اس کو چلانے کے لیے ملازم رکھنے کا مزید معاشی بوجھ پڑے گا حالانکہ پہلے ہی ملکی معیشت کے عدم استحکام کی اور نت نئے ٹیکسز کی وجہ سے چھوٹے تاجر معاشی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ معاشی عدم استحکام کی وجہ سے کاروبار زندگی بھی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں اسی لیے حکومت اور ایف بی آر اس فیصلے کو واپس لے اور فیصلہ اب واپس نہ لینے پر تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے مرکزی تنظیم تاجران ہمیشہ کی طرح آج بھی تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔