سرائیکستان نوجوان تحریک ڈیہڑ چوک کے عہدیداروں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
ملتان : سرائیکستان نوجوان تحریک ڈیہڑ چوک متی تل روڑکے عہدیداروں کا اعلان ملک الطاف کالرو صدر اورنگزیب ڈیہڑ جنرل سیکرٹری ودیگر کو نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گے۔گزشتہ روز چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات اور مرکزی صدر مہر ظفر اقبال ہراج نے ڈیہڑ چوک کے نوجوانوں کی دعوت پر دورہ کیا اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی صوبہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر مہر مظہر کات اور مہر ظفر ہراج نے ملک الطاف کالرو کو صدر،اورنگزیب ڈیہڑ کو جندل سیکرٹری ،عمر حیات نائب صدر ،ملک یسین کوسیکرٹری اطلاعات نامزد کر کے نوٹیفیکشن جاری کردیے۔اس موقع پر نامزد صدر و دیگر عہدیداروں نے کہا کہ ہم چیئرمین مہر مظہر کات اور مرکزی صدر مہر ظفر ہراج کا شکریہ ادا کرتےہیں اور سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے اپنی تن من دھن سے جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں ۔سرائیکی راہنما مہر مظہر کات اور مہر ظفر ہراج نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے نوجوان اپنا حق سرائیکی صوبہ لینے کے لیے میدان میں نکل چکے ہیں اب وہ وقت دور نہیں جب ہمارا آپ ا الگ سرائیکی صوبہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سرائیکی وسیب کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم تخت لاہور کی بدمعاشی کو لگام ڈال کر وسیب کے وسائل لوٹنے سے روک سکیں۔اس موقع پر نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی




































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 509
This Month : 1741
This Year : 65460
Total Visit : 170448
Hits Today : 781
Total Hits : 887374
Who's Online : 15





















