ملتان بار کی تاریخ میں پہلی بار خاتون صدر کا انتخاب،سول سوسائٹی کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جمہوری عمل کو خراجِ تحسین،نومنتخب صدر اور عہدہ داران کو گلدستے پیش کیے گئے
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون صدر کا انتخاب خوشگوار تبدیلی ہے سول سوسائٹی بار ایسوسی ایشن کے جمہوری عمل اور نومنتخب عہدہ داران کاخیرمقدم کرتےہیں ان خیالات کا اظہار بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان اور قومی امن کمیٹی پاکستان کے لیگل ایڈوائزر سیدشمشادعلی رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری غضنفرملک ، صدر ملتان کلب عابد خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نومنتخب عہدہ داروں کےساتھ ڈی بی اے ملتان کے آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس دوران نومنتخب صدربشری نقوی ، جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین، لائبریری سیکرٹری عمارہ طاہربلوچ ، جوائنٹ سیکرٹری نگینہ مظفرہراج نے کہا وکلاء برادری کا بھرپور اعتماد ناقابل فراموش ہے کالے کوٹ کے تقدس ، وقار اور وعدوں کی تکمیل ہماری ترجیحات ہیں ہم عمل سے ثابت کرینگے اور ملتان بار کے وقار کیلئے کام کرینگے سول سوسائٹی اور سماجی حلقوں کے خلوص کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے وکلاء برادری ہمیشہ وسیب کی محرومیوں اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں وفد نے نومنتخب صدر و عہدہ داران کو گلدستے پیش کیے۔



































Visit Today : 122
Visit Yesterday : 509
This Month : 1664
This Year : 65383
Total Visit : 170371
Hits Today : 313
Total Hits : 886906
Who's Online : 7





















