ملتان :  تھانہ بی زیڈ کے مختلف علاقوں میں آئے روز ہونے والی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف تاجر برادری کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ رانا ارشاد نے کی ،اجلاس میں علاقے میں آئے روز چوری ڈکیتی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رانا ارشاد نے کہا کہ تھانہ بی زیڈ کی حدود میں تاجر دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں، جبکہ پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے،انہوں نے بتایا کہ تاجر رہنما چوہدری رشید کے ساتھ کھرل چوک پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں ان سے موبائل فون، 40 ہزار روپے نقدی اور سی ڈی 70 موٹر سائیکل چھین لی گئی، اسی طرح ملک منیر ارائیں کے بھتیجوں سے ڈکیتی کے دوران دو موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی، جبکہ فہد، یوسف اور جنید کے ساتھ البشیر چوک پر ڈکیتی کی واردات ہوئی،رانا ارشاد نے مزید کہا کہ علاقے میں چھ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا، مگر پولیس کی جانب سے کوئی مو ¿ثر کارروائی نظر نہیں آ رہی ،پولیس سو رہی ہے اور ڈکیت آزاد گھوم رہے ہیں،انہون نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ مسلسل ہونے والی وارداتیں انتظامیہ اور پولیس کی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، اگر پولیس نے فوری طور پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی نہ کی اور تاجروں کی ریکوری نہ کرائی گئی تو تاجر برادری سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائے گی،ڈاکٹر غلام شبیر،ملک منیر آرائیں نے کہا کہ آئے روز چوری ڈکیتی کیوجہ سے تاجروں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے، تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج تاجر خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں،اگر فوری طور پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی نہ کی گئی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، رانا ارشاد،ڈاکٹر غلام شبیر ،ملک منیر آرائیںنے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، لیکن آج وہی تاجر غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تھانہ بی زیڈ کے علاقوں میں فوری طور پر مو ¿ثر پولیس گشت شروع کیا جائے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔اجلاس میں شریک تاجروں اور رہنماو ¿ں نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، آر پی او اور سی پی او اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں، بصورت دیگر تاجر برادری احتجاج پر مجبور ہو گی، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔ تاجروں نے واضح کیا کہ اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو “دما دم مست قلندر” ہوگا۔اجلاس میں ملک رمضان سیال، چوہدری رشید، محمد اسحاق، ملک نواز آرائیں، قاسم بگٹی، چوہدری عثمان، سعد، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار، شاکر خان، شیخ عمران، حاجی عبدالعزیز، بلال کھاکھی، طارق عزیز، عمران بابر سیال، عمران سیال، چوہدری ناصر علی، ملک اسد عمیر سیال، ملک راشد، رانا عبد الرحمن، شہزاد علی شاہ، شہری، عجب گل خان، آخری خان، ڈاکٹر عبدالرزاق، ملک اسد عمران لغاری اور آصف بوہنہ سمیت دیگر تاجر رہنماو ¿ں نے شرکت کی۔