حاصل پور: صوبائی محتسب پنجاب کی ٹیم کا دورہ، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کا اعلان
ملتان / بہاولپور : ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی محتسب پنجاب محمد سلیم صاحب کی سربراہی میں صوبائی محتسب پنجاب ملتان کی ٹیم مورخہ 15 جنوری 2026 بروز جمعرات صبح 11 بجے میونسپل کمیٹی حاصل پور، ضلع بہاولپور کا دورہ کرے گی۔ اس موقع پر وہ تمام شہری جنہیں صوبائی سرکاری محکموں کے خلاف شکایات ہوں، یا جن کے سرکاری امور رُکے ہوئے ہوں، اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ بالخصوص ایسے معذور افراد جن کے محکمہ سوشل ویلفیئر سے ہمت کارڈ نہیں بن پا رہے، یا وہ شہری جنہیں محکمہ مال، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ انہار یا پولیس سے متعلق مسائل درپیش ہوں، وہ اپنی شکایات کے اندراج کے لیے میونسپل کمیٹی حاصل پور میں تشریف لائیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شکایت درج کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ اور اس کی کاپی ہمراہ لائیں تاکہ شکایات کا فوری اندراج اور ممکنہ ازالہ کیا جا سکے۔ مزید برآں شہری اپنی شکایات صوبائی محتسب پنجاب کی ہیلپ لائن 1050 پر بھی کال کر کے درج کروا سکتے ہیں۔




































Visit Today : 224
Visit Yesterday : 509
This Month : 1766
This Year : 65485
Total Visit : 170473
Hits Today : 1046
Total Hits : 887639
Who's Online : 11





















