معیاری تعلیم ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے: مسز جینا اعجاز
ملتان:انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز جینا اعجاز نے کہا ہے کہ تعلیم،
صحت اور خواتین کی فلاح و بہبود کے ان شعبوں میں انرویل کلبز کے ممبران عملی اقدامات کے ذریعے معاشرتی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہیں۔معیاری تعلیم ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے، جبکہ صحت کے شعبے میں بہتری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانا انرویل کلب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے لیے مختلف فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے انرویل ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انرویل ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی نے کہا خواتین کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتی ہیں، ان کی تعلیم، تربیت بہتر مستقبل کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انرویل ڈے صرف ایک دن کی سرگرمی نہیں بلکہ یہ خواتین کے حقوق اور خود اعتمادی اور سماجی اور ٖفلاحی خدمت کے حوالے کادن ہے تقریب میں سابق چیئرمین مسز شاھین معظم خاکوانی،سیکرٹری مسز شاھین لنگڑیال، مسز طاہرہ نجم، رفعت شاہد،یاسمین خاکوانی،شمیم اختر،نورین نشاط ڈاہا،حناچغتائی،شفک سلمان،لبنی،فوزیہ ایوب،قیصرہ کے علاوہ انرویل ڈسٹرکٹ 343 کلبزکے تما م عہدے داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور تنظیم کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ انرویل ڈسٹرکٹ 343 خواتین کی فلاح، حقوق کے فروغ اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے، تاکہ انہیں معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنایا جا سکے۔ مستقبل میں بھی فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔




































Visit Today : 224
Visit Yesterday : 509
This Month : 1766
This Year : 65485
Total Visit : 170473
Hits Today : 1051
Total Hits : 887644
Who's Online : 10





















