جماعت اہل سنت پنجاب میں بڑی تقرری، علامہ قاری محمد سلیم اشرف قادری صوبائی مجلسِ عاملہ میں شامل
ملتان : معروف علمی، ادبی و سماجی شخصیت، اشرف سائنس سکول کے ڈائریکٹر اور ممتاز ماہرِ تعلیم علامہ پروفیسر قاری محمد سلیم اشرف قادری نے جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کے رکن کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی حلف برداری کی تقریب صوبائی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی، جہاں جماعت اہل سنت کے مرکزی امیر حضرت علامہ سید مظہر سعید کاظمی شاہ صاحب نے ان سے باقاعدہ حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد علامہ قاری محمد سلیم اشرف قادری نے اپنی نئی تنظیمی ذمہ داریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ پروفیسر قاری محمد سلیم اشرف قادری ایک کثیرالجہت شخصیت کے مالک ہیں، جو دینی و دنیاوی تعلیم کے حسین امتزاج (ایم اے، بی ایس سی، بی ایڈ اور درسِ نظامی، تجوید و قرات) سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ فنِ خطابت اور مکمل قرآن پاک کے پارہ وائز دروس میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔ بطور ناظمِ اعلیٰ جماعت اہل سنت ملتان سٹی ان کی خدمات کا ریکارڈ انتہائی شاندار رہا ہے، جس میں ملتان کی 320 مساجد میں منظم دروسِ قرآن کا انعقاد، عالمی محفلِ حسنِ قرات، اور عظمتِ والدین کانفرنس جیسی بڑی تقریبات شامل ہیں۔ تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہوں نے “عظمتِ اساتذہ کانفرنس” منعقد کروا کر 50 جید اساتذہ کرام میں “امام احمد رضا ایوارڈ” تقسیم کرنے کی شاندار علمی روایت بھی قائم کی۔ ان کی انھی بے پناہ علمی، سماجی اور ملی خدمات کے پیشِ نظر انہیں اب صوبائی سطح پر ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ ان کی اس تقرری پر جماعت اہل سنت کے مرکزی و صوبائی قائدین پیر خلیل الرحمن شاہ بخاری، علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، علامہ صاحبزادہ قاسم سیالوی، علامہ قاری رمضان عطاری، علامہ قاری خادم حسین سعیدی، قاری فیض بخش رضوی اور قاری مطیع الرسول سعیدی سمیت دیگر علماء و مشائخ نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔




































Visit Today : 118
Visit Yesterday : 509
This Month : 1660
This Year : 65379
Total Visit : 170367
Hits Today : 298
Total Hits : 886891
Who's Online : 11





















