جنوبی پنجاب کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر؟ یو ای ٹی ملتان میں تعمیراتی کام سست، وائس چانسلر برہم
ملتان : محمدنوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے لاڑ کیمپس کانئے تعینات ہونے والےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد کا رجسٹرار یوای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عاصم عمرسمیت یونیورسٹی اساتذہ کے ہمراہ یونیورسٹی کی زیرتعمیربلڈنگ کا دورہ اس موقع پر انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سےکام میں سست روی دکھانے پر ٹھیکیدارکو نوٹس دینے کی ہدایت کی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ یونیورسٹی کی تعمیرمیں کسی بھی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا یونیورسٹی کی تعمیرمیں سست روی درست بات نہیںاور نہ ہی اسے اب مزید برداشت کیاجائےگاانجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیرمیں تاخیر سےجنوبی پنجاب کےطلباء کے مستقبل کوخطرہ میں نہیں پڑنے دینگے اس بارے وزیراعلی پنجاب اور گورنرپنجاب کو خط لکھاجائےگاٹھیکیدار کی سست روی یونیورسٹی کی تعمیرمیں بڑی رکاوٹ ہے جس پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکےاسپیشل سیکرٹر ی جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سے ملاقات کرکے بھی آگاہ کیاجائےگا ۔کہ کس طرح مختلف رکاوٹوں کے ذریعے کام کو سست روی کاشکار کیاجارہاہے۔2012میں یونیورسٹی کاآغازہواتھااب تک PC1.1116 ملین میں کل منظور شدہ بجٹ رکھاگیاجس میں سےکیپٹل جزو 939لین مل چکا ہے اوراس میں سے882 ملین استعمال ہوچکا ہے۔
83%ام مکمل ہے۔ اور باؤنڈری وال، ایڈمن بلاک، تعلیمی بلاک، کیفے ٹیریا،طلباء کیلئے ہوسٹل ،اساتذہ کرام کی رہائش گاہوں اورجامعہ مسجدپر کام سست روی کاشکارہے جس کے باعث یونیورسٹی کی تعمیر میں تاخیر ہورہی ہےاندرونی اور بیرونی تعمیرپرمزید 176 ملین استعمال ہونا ہیں۔




































Visit Today : 118
Visit Yesterday : 509
This Month : 1660
This Year : 65379
Total Visit : 170367
Hits Today : 296
Total Hits : 886889
Who's Online : 11





















