ملتان:  متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کا نیب آفس کی کھلی کچہری کے بعداس کالونی کے مالک اصغر علی گورمانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گلبرگ کالونی کے مالک اصغر علی گورمانی کا نیب میں 2سال سے کیس زیر التوا ہے لیکن اسکو سیاسی پشت پناہی ہونے کی وجہ سے اس میگا فراڈ کیس کی کاروائی میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں اگر یہ رکن اسمبلی نا ہوتا تواب انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا جا چکا ہوتا۔ہماری وزارت داخلہ بالخصوص وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل ہے کہ نیب، انٹی کرپشن، پولیس و دیگر اداروں کو مطلوب فراڈ گلبرگ ایگزیکٹو ملتان ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اصغر علی گورمانی ایم پی اے PP283 جس نے ملتان سمیت ڈیرہ غازی خان میں متوسط طبقے کو سستے پلاٹوں کا جھانسہ دے کر اپنا گھر اپنی چھت کا خواب چھینا اور تقریباً 20,25ارب کا فراڈ کیا ہے اور ECL میں نام ہونے کے باوجود ملک فرار ہوگیا۔خداراوزارت داخلہ سے انٹرپول کاروائی مکمل کروا کر اس کو پاکستان لایا جائے تاکہ متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ملتان کو انصاف مل سکے۔احتجاجی مظاہرہ میں متاثرین گلبرگ صدر یونین متاثرین گلبرگ سید اقبال حسین بخاری، چیرمین رانا غلام مرتضیٰ، چیف کوآرڈینیٹر شیخ عدیل اعجاز، علی رضا سنڈھل، چوہدری خالد ریاض، مسعود بخاری، محمد ذوالمکارم، محمد ذوہیب، شوکت دھرالہ، سید دانش رضا نقوی، نجمہ بی بی، فوزیہ خان، رشیدہ بی بی و دیگر متاثرین گلبرگ ملتان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔