ملتان : ملتان کینٹ میں ٹریفک نظام درہم برہم، ٹریفک وارڈن غائب، ٹریفک اگاہی سائن بورڈ، سگنلز ندارد، ٹریفک پولیس صرف ٹارگٹڈ چالان مہم اور کارلفٹر ریکوری تک محدود کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران صدر بازار ملتان کینٹ کے صدر و سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران کینٹ چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، صدر انجمن تاجران غنی بخاری روڈ اختر حسین اختر، مرکزی تاجر راہنماء کلب عابد خان اور اعجاز کریم صدیقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا محبوب بیکری چوک، الوقت چوک، محفوظ پان چوک اور بامن جی چوک ، جامع مسجد روڈ ، غنی بخاری روڈ سمیت کینٹ بھر کے بازاروں میں نہ تو سڑکوں پر لائن مارکنگ ہے نہ ہی اگاہی سائن بورڈ نصب ہیں جس کی وجہ سے شہری ون وے کی خلاف ورزی اور گاڑیوں کی پارکنگ کے دوران ٹریفک وارڈنز کی ٹارگٹڈ چالان مہم کا شکار ہوتے ہیں سہولیات ندارد جبکہ ریکوری مہم کی وجہ سے شہر کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ویران ہوگیا ہے تاجر کاروباری بدحالی کے باعث کینٹ کے بازاروں سے ہجرت کرکے شہر میں منتقل ہورہےہیں تاجر برادری وزیراعلی پنجاب/آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتےہیں کینٹ کے تاجروں اور شہریوں کو پارکنگ پلازے، ٹریفک اشارے سڑکوں پر پارکنگ لائن جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بغیر ٹریفک پولیس کی ٹارگٹڈ چالان اور کارلفٹر ریکوری ناانصافی اور ظلم ہے کاروباری و معاشی بدحالی کے شکار شہریوں کے حالات پر رحم کیا جائے۔