کسٹم کورٹ ملتان کے قیام کا نوٹی فیکشن جاری ہونے کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا جارہا،، جنوبی پنجاب کے کروڑوں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے: ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میاں محمد اشفاق حسین
ملتان (صفدربخاری سے) ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آ ف پاکستان میاں محمد اشفاق حسین نے کسٹم کورٹ ملتان کو فعال نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس کی جانب سے ملتان میں کسٹم کورٹ کے قیام کا نوٹی فیکشن جاری ہوئے سات ماہ سے زائد ہوگئے ہیں ، مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر عوامی سہولت کے لئے کئے گئے اس نو ٹیفکیشن پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ،جس کی وجہ سے نہ صرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب کے وکلاء، ایکسپورٹرز ، امپورٹرز ، تجارتی ، شہری و عوامی حلقوں ، سول سوسائٹی کو مشکلات پیش آ رہی ہیں ، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نہ صرف کسٹم کورٹ کو فعال کیا جائے اور اپنے احکامات پر عمل کرایا جائے ،بلکہ ملتان میں کسٹم اپیلنٹ ٹریبونل بھی فوری طور پر قائم کیا جائے ، تاکہ جنوبی پنجاب کے کروڑوں عوام کو سہولت مل سکے ، انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں صرف دو کسٹم کورٹس کام کررہی ہیں ،جن میں سے ایک لاہور اور دوسری راولپنڈی میں ہے ، جبکہ جنوبی پنجاب کے چار بڑے ڈویژن جن میں ملتان ، بہاول پور ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال شامل ہیں ، کسٹم کورٹ سے محروم ہیں اور کسٹم کورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان ڈویژنوں سے تعلق رکھنے والے وکلاء ، سائلین کو مقدمات کی پیروی کے لئے لاہور اور راولپنڈی جانا پڑتا ہے ، جس پر آ مد و رفت میں بھاری اخراجات آتے ہیں ،اسی طرح ملزمان کی بھی ان کورٹس تک آمدورفت کے لئے فیول ، گاڑی ، ڈرائیور ، کنڈیکٹر ، پولیس ملازمین و دیگر عملہ کی مد میں سرکار کے کروڑوں روپے کے اخراجات ہوتے ہیں اور عوام اور سرکار کے کروڑوں روپے اس مد میں ضائع ہوتے ہیں ، انہیں مسائل کے پیش نظر و عوامی ملتان میں کسٹم کورٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا ، مگراس نوٹی فیکشن پر عمل نہیں کیا جارہا ،اس سلسلہ میں وکلاء وفود نے وفاقی سیکریٹری قانون سے بھی متعدد ملاقاتیں کیں ،جنہوں نے کسٹم کورٹ کو فعال کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی ،مگر معاملہ جوں کا توں ہے ،اسی طرح کسٹم اپیلنٹ ٹریبونل بھی اتنی بڑی آبادی کے علاقہ میں نہیں ہے ، ان لینڈ ریونیو کا بنچ یہاں کام کررہا ہے ، لیکن بلڈنگ دستیاب ہونے کے باوجود کسٹم اپیلنٹ ٹریبونل کا بنچ یہاں شروع نہیں ہوسکا ، جس کی وجہ سے وکلاء اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اہم معاملہ پر توجہ دی جائے اور ملتان متی تل روڈ پرنہ صرف فی الفور کسٹم کورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے بلکہ کسٹم اپیلنٹ ٹریبونل بنچ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے تاکہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔






































Visit Today : 327
Visit Yesterday : 440
This Month : 13484
This Year : 61320
Total Visit : 166308
Hits Today : 2477
Total Hits : 845986
Who's Online : 11




















