طاقتور حلقوں کو سمجھ لینا چاہئے، ہمیں ایسی جگہ نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ رہے: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ طاقتور حلقوں کو سمجھ لینا چاہئے اب بہت ہو گیا، ہمیں ایسی جگہ نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ رہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل شروع ہو گیا اس کے باوجود تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں نرمی نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں الیکشن میں حصہ لینے دیں، عمران خان نے فوج کیساتھ کوئی جھگڑا نہیں کیا، یہ غلط فہمی ہم دور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی صورت مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین تھے، ہیں اور چیئرمین ہی رہیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم کسی کے ساتھ اگر بیٹھے تو اپنے بیانیے کو لے کر چلیں گے، کسی کی وکٹ پر نہیں کھیلیں گے۔







































Visit Today : 613
Visit Yesterday : 558
This Month : 6606
This Year : 70325
Total Visit : 175313
Hits Today : 19050
Total Hits : 992039
Who's Online : 3























