وفاقی محتسب کے مشیر باسط عزیز خان نے 90 سے زائد کیسز نمٹا دیئے، عوام کو لاکھوں روپے سے زائد رقم کا ریلیف فراہم کیا گیا
ملتان (صفدربخاری سے ) وفاقی محتسب کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر باسط عزیز خان نے متعدد وفاقی اداروں کے خلاف شکایات کی سماعت کی۔ جن میں نادرا، بیت المال، اسٹیٹ لائف اور نیشنل بینک شامل تھے۔ جن کے خلاف ادارے کو 90 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھی۔ ان درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے انہوں نے موقع پر ہی سائلین کو لاکھوں روپے مالیت کا فوری ریلیف فراہم کر دیا۔ دوران سماعت شہریوں کی شکایات پر متعلقہ وفاقی اداروں کے افسران کو ان تمام معاملات کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ جن میں ادائیگیوں میں تاخیر، شناختی دستاویزات، انشورنس کلیمز اور بینکنگ امور بھی شامل تھے۔ جن کے باعث شہری عرصے سے شدید مشکلات کا شکار تھے۔ ایسوسی ایٹ ایڈوائزر باسط عزیز خان نے تمام کیسز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ ایڈوائزر باسط عزیز خان نے کہا کہ وفاقی محتسب ادارہ عوام کو فوری، مفت اور آسان انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور ادارے کی اولین ترجیح عام شہریوں کو سرکاری محکموں کی ناانصافی، غفلت اور تاخیری حربوں سے نجات دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔ تاکہ شہریوں کا اعتماد ان اداروں پر مزید مضبوط ہو سکے۔ انہوں نے اس موقع پر عوام الناس کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوامی شکایات کے لئے کوشاں ہے۔ وہ وفاقی محتسب اعلیٰ کے تمام فیصلوں کو جلد از جلد عملدرآمد کو ممکن بنائیں گئے۔ اس میں کسی قسم کی کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس اپنی شکایات سادہ کاغذ پر لکھ کر موقع پر جمع کروا سکتے ہیں , تمام عوامی مسائل قوائد و ضوابط کے مطابق حل کروانا وفاقی محتسب کی زمہ داری ہے، جو بلا معاوضہ اور بلا تاخیر جاری رہے گی۔







































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 558
This Month : 6492
This Year : 70211
Total Visit : 175199
Hits Today : 15625
Total Hits : 988614
Who's Online : 6























