کینٹ کے تاجر بنیادی سہولتوں سے محروم، سڑکیں اور سیوریج نظام تباہ حال،، تاجروں کیجانب سے علامتی ہڑتال اور مکمل شٹر ڈاؤن کی دھمکی
ملتان : سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران کینٹ چوہدری محمود علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کینٹ کے شہری اور تاجر صحت اور صفائی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں کینٹ بھر کے بازاروں کی کھنڈر سڑکیں، گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ناکارہ سیوریج سسٹم اور خراب سٹریٹ لائٹس جیسے مسائل سے تاجر اور شہری اذیت میں مبتلا ہیں مسائل حل کرنے کی بجائے کینٹ بورڈ کی جانب سے ٹریڈ لائسنس فیس ، پراپرٹی ٹیکس ، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن فیس کے نام پر شہریوں اور تاجروں کو قطعی آخری موقعہ کے نوٹس اور ہراساں کرکے اذیت میں مبتلا کیا جارہاہے کینٹ کے تاجر مفاہمت اور گفت و شنید پر یقین رکھتے ہیں جبکہ کینٹ بورڈ کے اہلکار جارہانہ اور ہراساں کرنے والے رویہ سے تصادم اور بدامنی کی راہ ہموار کررہے اس ضمن میں کینٹ بورڈ افسران کی دی جانی والی ہراپیل اور درخواست پر زومعنی بےحسی افسوسناک ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ملک زاہد اعوان ، مرکزی نائب صدر جاویدبٹ اور کوآرڈینیٹر غضنفرملک نے کہا کینٹ کے شہری اور تاجروں کی ہر مفاہمتی کوشش کے جواب میں بےحسی افسوسناک ہے دوکانیں سربمہر کرنے کی دھمکیاں خلاف ضابطہ ہیں کینٹ کے تاجر پُرامن احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہیں پہلے مرحلہ میں 6گھنٹے کی علامتی ہڑتال ، دوسرے مرحلہ میں بھوک ہڑتال اور پھر بھی گفت و شنید سے حل نہ نکالا گیا تو مکمل ہڑتال کی جائے گی اس ضمن میں کور کمانڈر ملتان ، پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ ملتان اور ڈائیریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز سے اپیل کرتے ہیں پراپرٹی ٹیکس ، ٹریڈ لائسنس فیس ، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن سمیت معاملات کے حل اور ریلیف کیلئے التجاء کرتے ہیں پریس کانفرنس میں مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، اعجاز کریم ، کلب عابد خان ، اختر حسین ، خواجہ دلشاد احمد ، باسط توقیر انصاری ، عاطف بلال ، عمران بھٹہ، نسیم بیگ، رانا مقصود ، عمران انصاری ، عدنان شیخ، رانا عثمان ، شاہد حفیظ ودیگر شریک تھے ۔








































Visit Today : 352
Visit Yesterday : 558
This Month : 6345
This Year : 70064
Total Visit : 175052
Hits Today : 12254
Total Hits : 985243
Who's Online : 6























