ملتان:  ریجنل ٹیکس آفس ملتان (آر ٹی او) حکام نے نان ڈیوٹی پیڈ اور سمگلڈ سگریٹ کے خلاف مہم میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہونے پر صوبائی ادارے پیرا اور ایکسائز سمیت ضلعی انتظامیہ کے فوکل پرسن کی آج میٹنگ طلب کرلی ہے، اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو ولید بن سعد کے مطابق نان ڈیوٹی پیڈ اور سمگڈ سگریٹ کے خلاف جاری مہم کے دوران پیرا فورس اور ایکسائز ٹیموں کے چھاپوں کے دوران ضبط کیئے گئے سگریٹ کی مقدار میں رد و بدل کی متعدد شکایات ملنے کے بعد کمشنر ملتان زون کی ہدایت پر اس مہم میں شامل اداروں کے فوکل پرسنز کی میٹنگ بلائی گئی ہے تاکہ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے خلاف اس مہم میں ضبط کیئے گئے سگریٹ کی مقدار میں خرد برد کے امکان کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے، اسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ پیرا کے بارے بھی متعدد شکایات ملی ہیں تاہم ایکسائز ٹیموں کے بارے میں زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ چند روز قبل ضبط کیئے گئے خام تمباکو سے لدے ٹرک سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2 لاکھ 95 ہزار روپے وصول کیئے گئے ہیں جبکہ ٹرک مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے تاکہ ٹرانسپورٹرز سمگلڈ گڈر کی ٹریفکنگ سے اجتناب کریں انہوں نے مزید بتایا کہ پیرا، ایکسائز اور ضلعی انتظامیہ کے فوکل پرسنز کے ساتھ ہونیوالی آج کی میٹنگ میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے خلاف مہم کو مزید شفاف بنانے کے لیئے ایس او پیز کا تعین کیا جائے گا تاکہ حکومتی ریونیو کو یقینی بنایا جا سکے،